فیصل آباد: تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ 24 ج ب لاہوریاں میں لڑکی نے اپنی ہی سہیلیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک لڑکی جاں بحق اور دوسری زخمی ہوگئی۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق پولیس کے مطابق 22 سالہ شکرو نامی لڑکی نے مکان کی چھت پر آکر 2 پستولوں سے فائرنگ شروع کردی جس کی زد مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
کبیروالا میں شادی کا پنڈال میدان جنگ بن گیا
کبیروالا کے گاؤں میں دلہن کے رشتہ داروں نے باراتیوں پر حملہ کرکے دلہا کے 3 بھائیوں سمیت متعدد افراد کو زخمی کردیا۔ کبیروالا میں عبد الحکیم کے نواحی علاقے کھوہ بگے والا میں شادی کا پنڈال میدان جنگ بن گیا جہاں دلہن کے درجنوں رشتہ داروں نے رشتہ کے تنازع پر باراتیوں پر حملہ مزید پڑھیں
وائلڈ لائف بورڈ کی شہریوں کو مارگلہ پارک میں تیندوؤں سے محتاط رہنے کی ہدایت
اسلام آباد: وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے شہریوں کو ٹریل 4 اور 6 پر محتاط رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مارگلہ نیشنل پارک میں شہزادی نامی مادہ تیندوا نکل آیا ہے۔ گزشتہ رات دونوں ٹریلز کے اطراف مادہ تیندوے کو گھومتے دیکھا گیا ہے۔ بورڈ نے ٹریپ کیمروں کے ذریعے مارگلہ نیشنل مزید پڑھیں
6 سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت کا حکم
کراچی: زیادتی کیس میں 6 سال کی بچی کو 6 سال بعد انصاف مل گیا اور عدالت نے مجرم زین العابدین کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔ کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرک اینڈ سیشن جج ویسٹ گدا حسین ابڑو نے 6 سالہ بچی سے زیادتی کے مقدمے میں مجرم زین العابدین کو سزائے موت مزید پڑھیں
عمران خان نے وزیر اعظم بننے کے بعد وزن بڑھنے کی وجہ بتادی
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اعتراف کیا ہے منصب سنبھالنے کے بعد ان کا وزن دو سو پاؤنڈ تک بڑھ گیا ہے۔ عوام سے براہ راست فون پر سوالات کے جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم کو اس وقت دل چسپ صورت حال کا سامنا کرنا پڑا جب ایک کالر نے پوچھا کہ آپ اپنی مزید پڑھیں
ملک کے بڑے ڈاکوؤں نے مل کر یونین بنا لی ہے ، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کے بڑے ڈاکوؤں نے مل کر ایک یونین بنا لی ہے اور پچھلے دو سال سے حکومت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے شہریوں کی براہ راست فون کالز میں ملکی حالات، معیشت، حکومتی پالیسیوں سمیت مختلف موضوعات پر مزید پڑھیں
پاک افغان بارڈر پر فورسز کی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر
راولپنڈی: پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دیر کے قریب پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی جانب سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی جب مزید پڑھیں
کراچی میں ماہی گیروں کے وارے نیارے ، ٹنوں مچھلی ہاتھ لگ گئی
کراچی: شہر کی ساحلی بستی ریڑھی گوٹھ کے ماہی گیروں کے وارے نیارے ہوگئے اور بہت بڑی مقدار میں مشکا نسل کی مچھلی ان کے ہاتھ لگ گئی۔ ترجمان فشرفوک فورم کمال شاہ کے مطابق طویل عرصے بعد اپنی نوعیت کا منفرد اور انتہائی منافع بخش شکار مچھیروں کے ہاتھ14جنوری کو لگا۔ جس کے دوران سمندرمیں مزید پڑھیں
خیبر پختون خوا میں کورونا کی ویکسی نیشن کے آغاز کا اعلان
پشاور: خیبر پختونخوا میں کرونا کی ویکسنیشن بدھ کے دن سے شروع ہوگی جس کے پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ورکرز کی ویکسین لگائی جائے گی۔ وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کے دن سے پورے پاکستان کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی کرونا ویکسنیشن شروع کی جائے گی مزید پڑھیں
دوستانہ گیٹ زیرو پوائنٹ 6 ماہ کی بندش کے بعد کھول دیا گیا
تفتان: دوستانہ گیٹ زیرو پوائنٹ 6 ماہ کی طویل بندش کے بعد بالآخر آج کھول دیا گیا۔ تحصیل دار تفتان ظہور بلوچ نے کہا ہے کہ ایرانی حکام نے 6 ماہ کی طویل بندش کے بعد آج باقاعدہ دوستانہ گیٹ زیرو پوائنٹ کھولا ہے اور دوستانہ گیٹ زیرہ پوائنٹ کھلنے کے بعد اب دونوں اطراف کاروباری سرگرمیاں بحال ہوں مزید پڑھیں