حکومت کومخصوص حالات میں موبائل فون سروس بندکرنے کی اجازت مل گئی

سپریم کورٹ نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی درخواست منظور کرتے ہوئے حکومت کومخصوص حالات میں موبائل فون سروس بندکرنے کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے وزارت آئی ٹی اورپی ٹی اےنےدرخواست پر موبائل فون سروس کی بندش کےحوالےسےفیصلہ سنا دیا۔ فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ مزید پڑھیں

طیارہ حادثہ؛پی آئی اے کا جاں بحق افراد کے لواحقین کو1کروڑ فی مسافرادائیگی کااعلان

لاہور: پی آئی اے انتظامیہ نے طیارہ حادثہ لواحقین کو ایک کروڑ فی مسافر ادائیگی کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کے انشورنس کمپنی کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، جس کے بعد ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق  پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے مزید پڑھیں

جنوبی وزیرستان میں اراضی کے تنازع پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

ڈی آئی خان: جنوبی وزیرستان میں اراضی کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل تیارزہ کے گاؤں خیسورہ میں اراضی کے تنازع پر 2 گروپوں میں تصادم ہوگیا اور فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں راہ گیر بھی مزید پڑھیں

اسلام آباد میں بچوں کے گھروں میں کام کرنے پر پابندی عائد

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی حدود میں بچوں کو  گھریلو کاموں کے لیے ملازمت پر رکھنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کے مطابق بچوں کے گھریلو ملازمت (چائلڈ ڈومیسٹک لیبر) پر پابندی کی کابینہ سے منظوری کے بعد اس کا باقاعدہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ چائلڈ ڈومیسٹک لیبر مزید پڑھیں

کشمیرکل بھی ہمارا تھا آج بھی ہے اور ہماری منزل سری نگرہے، شاہ محمودقریشی

 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیرکل بھی ہمارا تھا آج بھی ہے اور ہماری منزل سری نگرہے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت نے 5 اگست کو جو اقدام اٹھایا ہم اسے مسترد کرتے ہیں، بھارتی اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، مزید پڑھیں

سندھ مدرستہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کیلئے 3 نام وزیر اعلیٰ کو ارسال

 کراچی: بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی ابتدائی درسگاہ سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے تقرر کے سلسلے میں انٹرویوز کے بعد تین موزوں امیدواروں کے ناموں کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ  تین امیدواروں میں سے کسی ایک امیدوار کا انتخاب بطور وائس چانسلر کریں گے، وائس چانسلر کے انتخاب مزید پڑھیں

کراچی؛ عمارت سے پھینکی گئی بچی معجزانہ طور پر محفوظ، والدہ زیر حراست

 کراچی: منظور کالونی میں عمارت کی دوسری منزل سے نومولود بچی کو پھینکنے والی خاتون اوراس کے والد کو گرفتار کرلیا گیا۔ کراچی کے علاقے بلوچ کالونی تھانے کی حدود منظورکالونی سیکٹرآئی گلی نمبر2 میں مکان نمبر 202 کے قریب سے نومولود بچی تشویشناک حالت میں ملی بچی کوایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال روانہ کیا اورمزید مزید پڑھیں

دنیا بھرمیں انسانی حقوق کی تنظیموں کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا اعلان

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیموں نے 5 اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے غیرقانونی اقدام کو ایک سال مکمل ہونے پر مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہروں اور ریلیوں کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں سیاہ فام مزید پڑھیں

بھارت کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکا، مشعال ملک

 راولپنڈی: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے بھارت کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکا۔ مشعال ملک نے بھارتی فوجی بربریت کی تصویری نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد گفتگو میں کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ایک سال کے مسلسل کرفیو اور نسل کشی کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکا۔ مزید پڑھیں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کے خلاف آج ’’یوم استحصال‘‘ منایا جائے گا

 اسلام آباد: گزشتہ سال 5 اگست کے یک طرفہ اور غیر قانونی بھارتی اقدام کے خلاف مقبوضہ کشمیر، آزاد کشمیر اور پاکستان میں اس اقدام کو ایک سال مکمل ہونے پر آج یہ دن ’’یوم استحصال ‘‘  کے طور پر منایا جائے گا۔ اس موقعے پر  پورے پاکستان میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے مزید پڑھیں