کراچی: وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3547 ٹیسٹ کئے گئے جن سے 846 یعنی 24 فیصد نئے کیسز کا پتہ چلا ہے۔ صوبے میں کورونا وبا کی تازہ ترین صورت حال سے متعلق اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ وزیر اعلی سندھ نے مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
کراچی کھارادر میں سیلنڈر دھماکا، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق
کراچی: کھارادر بلقیس پلازہ میں سیلنڈر دھماکے سے ماں بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کھارادر بلقیس پلازہ میں سیلنڈر دھماکے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جب کہ دو افراد تاحال زیر علاج ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور بیٹی بھی شامل ہے۔ سول اسپتال مزید پڑھیں
امریکا کا پاکستان کو کورونا سے نمٹنے کیلیے مزید 60 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان
اسلام آباد: امریکا نے پاکستان میں کورونا سے نمٹنے کے لیے مزید 60 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔ سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق امریکا کی جانب سے پاکستان میں کورونا سے نمٹنے کے لیے مزید 60 لاکھ ڈالر کی امداد دی جائے گی اور اس اعلان سمیت امریکا مجموعی طور پر پاکستان کے لیے مزید پڑھیں
طیارہ حادثہ؛ انجن کی رن وے پر رگڑ کے نشانات سامنے آگئے
کراچی: طیارہ حادثے کی تحقیقات کے دوران رن وے 25 .L پر طیارے کے انجن کی رگڑ کے نشانات ملے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے طیارہ حادثہ تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے، تحقیقات کے دوران رن وے 25 .L پر طیارے کے انجن کی رگڑ کے نشانات ملے ہیں، رن وے پر مزید پڑھیں
مصر میں پھنسے مزید 43 پاکستانی وطن پہنچ گئے
راولپنڈی : بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن منتقلی کا سلسلہ جاری، مصر میں پھنسے مزید 43 پاکستانی وطن پہنچ گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کورونا وبا کی روک تھام کے لیے دنیا بھر میں لاک ڈاؤن اور فلائٹ آپریشن محدود ہونے کے باعث پاکستان واپسی کے خواہش مند ہم وطن مختلف ممالک میں پھنس گئے مزید پڑھیں
وزیر اعظم فواد چوہدری کو دینی امور میں مداخلت سے باز رکھیں، مفتی منیب
کراچی : چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی پر اپنی وزارت تک محدود رہنے کی پابندی عائد کی جائے۔ شوال کے چاند کی رویت کا اعلان کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مزید پڑھیں
دھرتی پر قربان ہونے والے شہدا پر فخرہے، صدر عارف علوی
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان میں ایف سی کے 8 اور 18مئی کو شہید ہونیوالے افسر اور جوانوں کے اہلخانہ کو ٹیلی فون کر کے ملک کی خاطر جان قربان کرنے پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ایوان صدر میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ مزید پڑھیں
شوال کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں عیدالفطر آج منائی جائے گی
کراچی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق ملک بھر میں آج عید الفطر منائی جائے گی۔ ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں عید الفطر کی نماز کے اجتماعات کورونا صورت حال کے پیش نظر حکومتی ایس او پیز کے تحت منعقد ہوں گے۔ مزید پڑھیں
لاک ڈاؤن سے عید پر مٹھائی و کیک کی فروخت 70 فیصد کم ہوگئی
کراچی: کورونا وائرس کی وباء میٹھی عید کی مٹھاس بھی نگل گئی، لاک ڈاؤن اور دکانوں کے اوقات کار محدود ہونے کی وجہ سے اس سال عید پر کیک اور مٹھائیوں کی فروخت میں 70فیصد تک کمی کا سامنا ہے۔ عید کے لیے خصوصی کیک اور مٹھائیوں کی تیاری کا کام ٹھپ ہوگیا بڑی دکانوں نے مزید پڑھیں
چاہتا ہوں قوم اس مرتبہ روایت سے ہٹ کر عید کی خوشیاں منائے، وزیر اعظم
اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں قوم اس مرتبہ روایت سے ہٹ کر عید الفطر کی خوشیاں منائے۔ ملک میں عیدالفطر کے موقعے پر خصوصی پیغام ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ اس مرتبہ قوم روایت سے ہٹ کر عید الفطر مزید پڑھیں