کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو بھی اتارچڑھاؤ کے باوجود مندی کے بادل چھائے رہے۔ مندی کے سبب 56 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید 49 ارب 63 کروڑ 12 لاکھ 37 ہزار 734روپے ڈوب گئے۔ شرح سود میں ممکنہ ایک تا دو فیصد کم ہونے کی توقعات پر مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
شہری محتاط ہوجائیں، سائبر کرمنل واٹس ایپ اکاؤنٹس کو نشانہ بنارہے ہیں، ایف آئی اے
کراچی: ایف آئی اے نے عوام الناس کو خبردار کیا ہے کہ شہریوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹس کی ہیکنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور سائبر کرمنل بالخصوص خواتین کے اکاؤنٹس کو نشانہ بنارہے ہیں۔ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے عوام الناس کو خبردار کیا ہے کہ حالیہ دنوں میں شہریوں کے واٹس ایپ مزید پڑھیں
زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل برقرار
کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل برقرار، امریکی کرنسی کے اوپن ریٹ 280 روپے سے تجاوز کرگئے۔ وزیراعظم کے دورہ چین میں سی پیک فیز ٹو میں سرمایہ کاری اور نئے پراجیکٹس شامل کرنے پر اتفاق کے باوجود نئی چینی سرمایہ کاری کا واضح اعلان نہ ہونے، مانیٹری پالیسی مزید پڑھیں
کراچی میں کچرا چننے والے لڑکے کے قتل کا مرکزی ملزم سیکیورٹی گارڈ گرفتار
کراچی: پولیس نے نارتھ کراچی سیکٹرالیون-اے میں کچرا چننے والے 15 سالہ لڑکے کے قتل کے مرکزی ملزم سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چند روز قبل ملزم سیکیورٹی گارڈ رمضان نے نارتھ کراچی میں کچرا چنے والے 15 سالہ صمد گل کو سینے پر مزید پڑھیں
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دھماکا، کیپٹن سمیت 7 جوان شہید
لکی مروت: خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دیسی ساختہ بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 26 سالہ کیپٹن سمیت 7 جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 9 جون کو ضلع لکی مروت مزید پڑھیں
قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس کل پیرکووفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شرکت کریں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں چارنکاتی ایجنڈا زیرغورآئے گا، اجلاس میں سالانہ پلان برائے 25-2024 کی منظوری دی جائےگی۔ وزیراعظم کی زیر صدارت مزید پڑھیں
شرجیل میمن کی مسافروں سے اضافی کرایہ لینےوالے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کارروائی کی ہدایت
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف مہم 10 جون بروز پیر شروع ہوگی، کارروائی کیلیے کمشنرز، ڈی آئی جیز اور ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے عید الاضحیٰ کے موقعے اضافی کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں مزید پڑھیں
کراچی،صنعتی ایریا میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
کراچی: کورنگی صنعتی ایریا میں مرتضیٰ چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ کورنگی پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول صابرحسین کو مبینہ طور پر پسند کی شادی کرنے پرقتل کیا گیا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مقتول صابرحسین کی ہلاکت کا مزید پڑھیں
الشفا اسپتال میں 7ماہ کے بچے کی آنکھ سے ٹیومر نکالنے کی کامیاب سرجری
راولپنڈی: الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال کے ماہر ڈاکٹرز نے سات ماہ کے بچے کی آنکھ سے ٹیومر نکال دینے کی کامیاب سرجری کر ڈالی۔ افغانستان سے لائے گے سات ماہ کے بچے کی بائیں آنکھ پر بڑا ٹیومر تھا۔ پیدائش سے ظاہر ہونے والا ٹیومر 40 سینٹی میٹر لمبائی تک پہنچ چکا تھا، ٹیومر کی چوڑائی مزید پڑھیں
بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال، زائرین کی بڑی تعداد 2 روز سے محصور
کوئٹہ: بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث ایران سے آنے والے زائرین رمدان بارڈر پر پھنس گئے جن میں بزرگ، بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ رمدان بارڈر پر مٹی کے طوفان کے باعث زائرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا جبکہ کھانے پینے اور دیگر اشیاء ضروریہ ختم ہوگئیں۔ مسافر حسن حیدر نے بتایا مزید پڑھیں