تجارتی جہازوں کی حفاظت کیلیے پی این ایس اصلت بحرہند میں تعینات

 اسلام آباد: پاک بحریہ نے تجارتی جہازوں کی حفاظت کے لیے بحری جنگی جہاز پی این ایس اصلت کو ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی گشت پر بحرہند میں تعینات کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ نے بحری جنگی جہاز پی این ایس اصلت کو ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی گشت پر بحرہند میں تعینات کر دیا، مزید پڑھیں

غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی؛ داسو اور چلاس میں سیف سٹی پراجیکٹ لگانے کا فیصلہ

 اسلام آباد: چینی شہریوں سمیت غیر ملکیوں کی سکیورٹی کے لیے حکومت نے داسو اور چلاس میں سیف سٹی پراجیکٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت داسو ۔ چلاس سیف سٹی پراجیکٹ کے قیام کا جائزہ لینے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے جامع پلان مزید پڑھیں

سلامتی کونسل عالمی عدالت کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کروائے، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے فلسطین میں نسل کشی کے خلاف دائر مقدمے پر عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور عالمی برادری غزہ میں اسرائیلی آپریشن روکنے کے عالمی عدالت کے فیصلے پر فوری عمل کرائے۔ عالمی عدالت انصاف کے رفح میں آپریشن مزید پڑھیں

وزیر اعلیٰ کے پاس خود جاؤں گا اور صوبائی حکومت کی مدد کروں گا، گورنر خیبرپختونخوا

 اسلام آباد: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کی بہتری کیلیے سنی اتحاد کونسل کی حکومت کی مدد کروں گا، وزیراعلیٰ اگر نہیں آتے تو میں خود اُن کے پاس چلا جاؤں گا۔ اسلام آباد میں معروف کاروباری شخصیت اور سماجی کارکن کوثر عباس اور عدنان حیدر کی جانب سے دئیے کے مزید پڑھیں

عدلیہ کو اپنی صفوں میں بہتری کی ضرورت ہے، خواجہ آصف

 اسلام آباد: وزیر دفاع اور سینئر لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ کو بھی اپنی صفوں میں بہتری کی بہت ضرورت ہے، ججز کو نہیں بلکہ اُن کے فیصلوں کو بولنا چاہیے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے عدلیہ کے ساتھ مزید پڑھیں

پاکستان واپس آرہا ہوں، سیاست میں متحرک کردار ادا کروں گا، عشرت العباد

  کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور سابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے پاکستان آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے پاس دو آپشن ہیں کہ کچھ کروں یا تماشائی بن جاؤں مگر میں نے کچھ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے،کب ، کیسے  اور کیا کرنا ہے اس بارے میں جلد اپنی حکمت عملی مزید پڑھیں

کم عمری کی شادی بنیادی انسانی حقوق چھیننے کے مترادف، ایکسپریس فورم

 لاہور: کم عمری کی شادی کی بڑی وجہ بچوں کی فیصلہ سازی میں شمولیت نہ ہونا ہے جو کہ ا ن کے بنیادی انسانی حقوق چھیننے کے مترادف ہے، اس سے سنگین معاشی و معاشرتی مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ دوران زچگی ماں، بچے کی موت سمیت نفسیاتی، ذہنی و جسمانی مسائل سرفہرست ہیں، صرف پنجاب میںچائلڈ مزید پڑھیں

عدالتی رپورٹنگ پر پیمرا کی پابندی کا حکم ہائیکورٹس میں چلینج، لاہور میں درخواست سماعت کیلیے مقرر

 اسلام آباد / لاہور: اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی اور پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ نے عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کے اقدام کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کو سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔ صحافیوں کی دونوں ایسوسی ایشنز نے مشترکہ درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ پیمرا مزید پڑھیں

راولپنڈی؛ کم سن طالبہ سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا وین ڈرائیور گرفتار

 راولپنڈی: پولیس نے ایکسپریس نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے چھٹی جماعت کی طالبہ کو ہراساں اور زیادتی کی کوشش کرنے والے وین ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد  سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کو ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا مزید پڑھیں

متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی یقین دہانی

ابو ظہبی:  متحدہ عرب امارات  نے  پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرادی۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی ابوظہبی میں ملاقات ہوئی، وزیرِ اعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر کے ساتھ شیخ طحنون بن محمد مزید پڑھیں