مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کا اشارہ دے دیا

بھکر: جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے پاکستان تحریک انصاف کیساتھ اتحاد کا اشارہ دے دیا۔ بھکر آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ انتخابات میں حکومتوں کا کوئی رول نہیں ہوتا، الیکشن کمیشن کا رول ہوتا ہے، جس کا الیکشن کے لیے رول تھا انہوں نے مزید پڑھیں

جج کی دہری شہریت پر ایم کیو ایم، ن لیگ اور آئی پی پی اراکین قومی اسمبلی کی تنقید

 اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان ، استحکام پاکستان پارٹی، ن لیگ کے اراکین قومی اسمبلی  نے  کہا ہے کہ اقامہ رکھنے پر ایک منتخب وزیراعظم کو تو گھر بھیج دیا گیا  تو ایک جج کیسے دہری شہریت رکھ سکتا ہے۔ اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا مزید پڑھیں

پہلے پی آئی اے کی نجکاری ہوگی، ٹی وی پر براہ راست دکھائیں گے، وفاقی وزیرسرمایہ کاری

 اسلام آباد: وفاقی وزیر نجکاری و سرمایہ کاری عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ( پی آئی اے ) سمیت24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کرچکی ہے۔ موجودہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری طبقے کے لیے آسانیاں پیدا کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مزید پڑھیں

کنٹینرز کی کلیئرنس نہ ہونے پر کراچی ٹمبر مارکیٹ کے تاجروں کا ہڑتال کا اعلان

  کراچی: محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے عدم تعاون کی وجہ سے کراچی بندرگاہ پر درآمدی لکڑی کے سیکڑوں کنٹینرز کی 2 ماہ سے کلیئرنس نہ ہوسکی۔ محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے عدم تعاون کے خلاف آل پاکستان ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن اور کراچی ٹمبر مرچنٹس نے جمعرات کو بطور احتجاج کراچی ٹمبر مارکیٹ بند کرنے کا اعلان مزید پڑھیں

پاکستان کی غزہ کے لیے 350 ٹن امداد کی ساتویں کھیپ مصر پہنچ گئی

قاہرہ: پاکستان کی غزہ کے لیے 350 ٹن امداد کی ساتویں کھیپ پورٹ سعید پہنچ گئی۔ پاکستان نے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے لیے انسانی امداد کی ساتویں کھیپ پورٹ سعید پر مصری ریڈ کریسنٹ کے حوالے کردی۔ قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق 350 ٹن امداد میں انتہائی ضروری خوراک، ادویات، حفظان مزید پڑھیں

عدلیہ میں مداخلت کا ثبوت ہے تو پیش کریں، فیصل واوڈا

 اسلام آباد:  سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عدلیہ میں مداخلت کا ثبوت ہے تو پیش کریں، ورنہ ابہام بڑھ رہا ہے۔ شواہد یا ثبوت کے بغیر عدالت کارروائی نہیں کرتی، میری پگڑیاں اچھالی گئیں اب پاکستان کی پگڑی جو اچھالے گا ان کی پگڑیوں کا فٹ بال بنائیں گے، اداروں کو نشانہ بنانا بند مزید پڑھیں

ملک میں کسانوں کیلئے بڑی خبر، یوریا کی قیمتوں میں کمی کا امکان

 اسلام آباد: ملک میں کسانوں کیلئے بڑی خبر، فرٹیلائزر مینوفیکچررز نے ملک میں یوریا کی قیمتوں میں کمی پر رضامندی ظاہر کردی۔ ترجمان صنعت و پیداوار کے مطابق وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او فوجی فرٹیلائزر کمپنی جہانگیر پراچہ نے ملاقات کی جس میں یوریا کی قیمتوں مزید پڑھیں

حکومت مستعفی ہو، فوج انتخابات سے دور رہے، مولانا فضل الرحمان

ملتان: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے مستعفی ہو کر دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات سے فوج دور رہے۔ ملتان میں پریس کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر قوم نہیں اٹھے گی اور اپنے ووٹ کو تحفظ فراہم نہیں کرے گی تو پھر مزید پڑھیں

پاک فوج کے شہید میجر بابر نیازی میانوالی میں سپرد خاک

 راولپنڈی: پاک فوج کے شہید میجر بابر نیازی کو انکے آبائی علاقے میانوالی میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 36 سالہ میجر بابر نیازی گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران شہید ہوگئے تھے۔ مزید پڑھیں

کراچی میں درجہ حرارت 39.9 ڈگری، دادو میں 48.5 ڈگری ریکارڈ

کراچی: بلوچستان کی شمال مغربی ہوائیں چلنے کے سبب شہر کا درجہ حرارت مزید بڑھ گیا، بدھ کو زیادہ سے زیادہ پارہ 39.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ ایکسپریس کے مطابق بدھ کو شہرمیں حسب سابق گرم و مرطوب دن ریکارڈ ہوا جس کے دوران نمی کا تناسب 52 فیصد تک بڑھنے کے سبب حدت محسوس کی گئی۔ مزید پڑھیں