موبائل ایپ سے قرض لینے والے شہری کو بیٹی کی تصاویر پر بلیک میل کرنے والے ملزمان گرفتار

 کوئٹہ: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے کارروائی کرتے ہوئے جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ ایف آئی اے کے کراچی میں واقع ہیڈ کوارٹرز سے جاری بیان میں ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان کی شناخت ملک شارق اور ثاقب عباس کے ناموں سے ہوئی جنہیں کوئٹہ سے مزید پڑھیں

سندھ بھر کے دستکاروں کو اچھے داموں اشیا فروخت کرنے کا موقع دینے کا فیصلہ

  کراچی: محکمہ ثقافت سندھ کے تحت آئندہ ہفتے تک سندھ آرکائیو ڈیپارمنٹ میں کلچرمارٹ تیار کرلیا جائے گا، دو منزلہ کلچر مارٹ میں کراچی سمیت سندھ بھر کے دستکاروں کو اپنی اشیاء اچھے داموں فروخت کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ثقافت سندھ کے زیر اہتمام سندھ آرکائیو ڈیپارمنٹ میں کلچرمارٹ مزید پڑھیں

پشاور کے مشہور ہوٹل کا مالک غیر ملکی خاتون سیاح کو ’ہراساں‘ کرنے پر پھر گرفتار

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس نے غیر ملکی خاتون سیاح کے ساتھ ’نازیبا حرکات‘ کے الزام میں ایک بار پھر چرسی تکہ کے مالک کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں معروف چرسی تکہ کے مالک نثار کی سوشل میڈیا پر غیر ملکی خاتون سیاح کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہوئی۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر مزید پڑھیں

لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے 310 ایکڑ سے زائد رقبے کا پرمٹ منسوخ کردیا

  کراچی: لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے اسکیم 43 میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 310 ایکٹر سے زائد رقبے کا پلان اور پرمٹ منسوخ کردیا۔ تفصیلات نے مطابق ایل ڈی اے نے اسکیم 43 میں واقع پرائیوٹ سیکٹر پروجیکٹس اور سوسائٹیز کا پرپوزلے آﺅٹ پلان اور ڈیولپمنٹ پرمٹ منسوخ کردیا، آﺅٹر ڈیولپمنٹ چارجز(او ڈی مزید پڑھیں

اے این ایف کارروائیوں میں ایک ٹن 364 کلو منشیات برآمد

 کراچی: اے این ایف کی مختلف کاروائیوں میں ایک ٹن 364 کلو منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق 9 مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی پر کوئٹہ سے بھیجے گئے پارسل سے مزید پڑھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59  ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

 کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے ہوا اور انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس عبور کرکے نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بازار حصص میں رواں ہفتے تیزی کا رجحان جاری رہا، جس کا تسلسل آج جمعہ کے روز بھی برقرار ہے جب کاروباری دن کا آغاز ہوا مزید پڑھیں

صنعتوں کو ضرورت کا پانی مہیا کرنے کیلیے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت

کراچی: نگران صوبائی وزیرِ صنعت و تجارت اور ریونیو محمد یونس ڈھاگا نے ہدایت کی ہے کہ صنعتوں کو ان کی ضرورت کا پانی مہیا کرنے کیلیے موثر لائحہ عمل بنایا جائے۔ نگران صوبائی وزیرِ صنعت و تجارت اور ریونیو محمد یونس ڈھاگا نے صوبے کے صنعتی علاقوں میں موجود سہولیات کے بارے میں ایک اہم جائزہ اجلاس مزید پڑھیں

اسموگ  کا راج؛ باغوں کا شہر فضائی آلودگی میں ایک بار پھر پہلے نمبر پر

 لاہور: باغوں کے شہر میں حکومتی اقدامات کے باوجود اسموگ کا راج قائم ہے، جس کے نتیجے میں جمعہ کے روز لاہور دنیا میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے ایک بار پھر پہلے نمبر پر آگیا۔ صوبائی دارالحکومت میں ائرکوالٹی انڈیکس 356 ریکارڈ کیا گیا۔ فیز 8-ڈی ایچ اے  میں 457 ، لاہور امریکن سکول 356،کینٹ مزید پڑھیں

190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل؛ چیئرمین پی ٹی آئی کو پیر کو عدالت پیش کرنے کا حکم

 اسلام آباد: احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو پیر کے روز عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کا تحریری حکم نامہ احتساب عدالت نے جاری کردیا۔ جج محمد بشیر نے مزید پڑھیں

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی

  کراچی: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 23 کروڑ 32 لاکھ ڈالرز کی کمی آگئی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے 17 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتہ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملکی زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر 21 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز کمی کے بعد 12 ارب 30 کروڑ 23 لاکھ ڈالر کی مزید پڑھیں