سرکاری اسپتال میں شہریوں سے رشوت لینے والے گارڈز گرفتار

 راولپنڈی: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر مریضوں اور تیمارداروں سے رشوت لینے والے گارڈز کو گرفتار کر لیا گیا۔ گزشتہ رات وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے ہولی فیملی اسپتال کے دورے کے موقع پر ایک تیمار دار نے گارڈز کی جانب سے پیسے مانگنے کی شکایت کی تھی جس پر نگراں وزیر اعلیٰ نے مزید پڑھیں

بٹگرام چیئرلفٹ آپریشن کئی گھنٹے بعد کامیابی سے مکمل، تمام افراد باحفاظت ریسکیو

بٹگرام: خیبرپختونخوا کے ضلع بٹگرام کے علاقے آلائی پاشتو میں 600 فٹ کی بلندی پر چیئرلفٹ میں پھنسے تمام افراد بشمول بچوں کو 13 گھنٹے بعد باحفاظت ریسکیو کرلیا گیا ہے۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق بٹگرام کے پہاڑی علاقے آلائی پاشتو میں صبح آٹھ بجے سات بچے اور ایک استاد اسکول جانے کے لیے سوار ہوئے تاہم مزید پڑھیں

مستونگ میں فورسز کے میس پر دستی بم حملہ

مستونگ: قومی شاہراہ پر نامعلوم دہشت گرد فورسز کے میس پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مستونگ میں قومی شاہراہ پر نامعلوم دہشت گرد فورسز کے میس پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کے بعد دہشتگردوں اور فورسز کے مابین فائرنگ کا تبادلہ بھی مزید پڑھیں

آئی بی اے کراچی میں 2 پروفیسرز کی اکیڈمک بے قاعدگی سامنے لانے والے پروفیسر کو وارننگ لیٹر جاری

  کراچی: آئی بی اے کراچی میں اکیڈمک بے قاعدگی کا حیران کن انکشاف اُس وقت سامنے آیا جب دو پروفیسرز کے 7 مشترکہ مقالے عالمی جریدے میں شائع ہوئے تاہم معاملہ سامنے لانے والے پروفیسر کو ہی انتظامیہ نے وارننگ لیٹر جاری کردیا۔ یہ معاملہ ریسرچ جرنل کے ایک ہی والیوم میں دو پروفیسرز کے مزید پڑھیں

سابق وزیرمملکت ہاؤسنگ اینڈ ورکس شبیرعلی قریشی کے خلاف کرپشن کا مقدمہ

 لاہور: اینٹی کرپشن نے  پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق ایم این اے  و سابق وفاقی وزیر  مملکت برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں شبیر علی قریشی کے خلاف کرپشن کے الزامات پر مقدمہ درج  کرلیا۔ ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب  کے مطابق سابق  وزیرمملکت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے خلاف کرپشن کے الزامات پر مقدمہ مزید پڑھیں

زرتاج گل کی رہائش گاہ پراینٹی کرپشن کا چھاپہ

 لاہور: سابق وزیر مملکت و ایم این اے زرتاج گل کی گرفتاری کے لیے ان کی رہائش گاہ پر اینٹی کرپشن نے چھاپہ مارا مگر گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔ تفصیلات کے مطابق  اینٹی کرپشن نے سابق ایم این اے زرتاج گل کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے، شہری اسفند جنید کی جانب مزید پڑھیں

نگراں وزیراعظم کی مزار قائد پر حاضری

  کراچی: نگراں وزیراعظم نے منصب سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ مزار قائد پر حاضری دی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کی بات کی۔ نگراں حکومت اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے گی۔ شفاف اور منصفانہ انتخابات کیلئے ہر ممکن معاونت مزید پڑھیں

آزاد کشمیر میں اسکول کے طالب علموں کی گاڑی کو حادثہ، طالبہ جاں بحق

 ہٹیاں بالا: آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں ایک بچی جاں بحق ہوگئی۔ آزاد کشمیر پولیس کے مطابق ہٹیاں بالا میں کیرے ڈبہ گاڑی کو بریک فیل ہونے کی صورت میں حادثہ پیش آیا اور گاڑی کھائی میں جاگری۔ گاڑی میں پرنسپل اور دو ٹیچرز سمیت مزید پڑھیں

بائیس گریڈ کی سرکاری افسر نے صدر مملکت کی سیکریٹری بننے سے معذرت کرلی

 اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے نامزد کی جانے والی بائیس گریڈ کی افسر حمیر احمد نے سیکریٹری بننے سے معذرت کرلی۔ صدر مملکت عارف علوی کے سیکرٹری کی تعیناتی کا معاملہ اُس وقت نیا رخ اختیار کر گیا، جب صدر کی جانب سے نامزد حمیرا حمد نے صدر کی سیکرٹری بننے مزید پڑھیں

نگراں وزیر قانون کی چیف جسٹس سے ایک گھنٹے طویل ملاقات

 اسلام آباد: نگراں وزیر قانون احمد عرفان اسلم کی سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان سے ایک گھنٹہ طویل ملاقات ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق دونوں شخصیات کی یہ اہم ملاقات سپریم کورٹ میں ہوئی، جس کے بارے میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔ بعد ازاں نگران وزیر مزید پڑھیں