کراچی: نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی تقرری کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ سندھ ہائی کورٹ میں درخواستگزار کے وکیل ابراہیم ابڑو نے درخواست میں موقف اپنایا کہ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر 4 اپریل 2022 کو سپریم کورٹ آف پاکستان سے ریٹائرڈ ہوئے۔آئین کے آرٹیکل 207 کے تحت مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
50 روپے پر تلخ کلامی؛ ملزم نے بائیکیا چلانے والے کو گولی ماردی
راولپنڈی میں 50 روپے کے تنازع پر ملزم نے موٹرسائیکل ٹیکسی چلانے والے کو گولی ماردی۔ تفصیلات کے مطابق بائیکیا چلانے والے نے سوری سے 150 روپے کرایا طلب کیا جبکہ ملزم نے 100 روپے دینے کی ضد کی۔ دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تو ملزم نے پستول نکال کر بائیکیا چلانے والے پر مزید پڑھیں
صدر فیصلے پر نظر ثانی کریں اور معاملے کی تحقیقات کرائیں، عہدے سے ہٹائے گئے سیکرٹری کا صدر کو خط
اسلام آباد: صدر مملکت کو تحریر کردہ مراسلے میں سیکرٹری وقار احمد نے ڈاکٹرعارف علوی سے انہیں عہدے سے ہٹانے کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) یا کسی اور ایجنسی کے ذریعے تحقیقات کراسکتے ہیں۔ یہ اقدام اس وقت سامنے مزید پڑھیں
کاہنہ میں اغوا برائے تاوان کا ڈراپ سین، مغوی خود ڈرامے میں ملوث نکلا
لاہور: کاہنہ میں اغوا برائے تاوان کا ڈراپ سین ہوگیا، مغوی خود ہی اغوا کار نکلا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے تھانہ کاہنہ میں اصغر علی ولد رحمت علی نے شکایت درج کرائی تھی کہ اسکے بھائی 35 سالہ اللہ دتہ ولد رحمت علی کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا ہے جس پر ایس پی ماڈل ٹاؤن مزید پڑھیں
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے بزرگ شہری شہید، 3 خواتین زخمی
راولپنڈی: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے بزرگ شہری شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کو بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کرکے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گاؤں اولی ضلع کوٹلی کے رہائشی 60 سالہ غیاث نامی بزرگ شہری شہید مزید پڑھیں
نواز شریف کو چوتھی بار ملک کا وزیراعظم بنتا دیکھ رہا ہوں، عرفان صدیقی
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نواز شریف کو چوتھی بار وزیراعظم بنتا دیکھ رہا ہوں۔ نجی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ہماری جماعت نے 18 ماہ اقتدار سنبھالا تو اس کی قیمت بھی ادا کی،جماعت کو نقصان پہنچا، مارچ تک مزید پڑھیں
بلوچستان کی 5 رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا
کوئٹہ: بلوچستان کی پانچ رکنی نگران کابینہ نے پہلے مرحلے میں حلف اٹھا لیا۔ نگراں کابینہ کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی جہاں گورنر عبدالولی کاکڑ نے اراکین سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں پرنس احمد علی ، زبیر جمالی،امجد رشید، جان اچکزئی اور عبدالقادر بلوچ شامل ہیں۔ حلف برداری کی تقریب میں نگراں وزیر اعلیٰ مزید پڑھیں
سانحہ جڑانوالہ، تحقیقاتی کمیٹی نے کام شروع کردیا
لاہور: سانحہ جڑانوالہ کی تحقیقاتی ٹیم کے دو ممبران نے وقوعہ کا دورہ کیا اور مختلف مقامات کا معائنہ کیا۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کے دو ممبران ڈی آئی جی عبد الغفار قیصرانی اور فیصل علی راجہ نے جڑانوالہ میں جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ ذرائع کے مطابق تحیقیاتی ٹیم کل دوبارہ جڑانوالہ کا دورہ مزید پڑھیں
سندھ کے نگراں وزیر مبین جمانی کا سرکاری مراعات واپس دینے کا اعلان
کراچی: نگراں وزیر بلدیات، ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ و بحالیات سندھ مبین جمانی نے تمام سرکاری مراعات واپس دینے کا اعلان کردیا۔ صوبائی وزیر نے سرکاری گاڑی، پیٹرول، تنخواہ سمیت تمام دیگر مراعات نہ لینے کا اعلان کیا ہے جبکہ انہوں نے سرکاری گاڑی پہلے ہی روز متعلقہ ادارے کو واپس بھجوا دی تھی۔ مبین مزید پڑھیں
رانی پور؛ پیرکی حویلی سے 20 سالہ لڑکی کے لاپتا ہونے کا انکشاف
رانی پور میں پیر کی حویلی سے 20 سالہ لڑکی کے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ قمبر کے علاقے مینا گاؤں سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ لڑکی ثنا کو اس کے والدین نے گھریلوجھگڑے کے باعث تنازع حل ہونے تک پیر سید سہیل احمد شاہ کے حوالے کیا تھا۔ والدین کے مطابق پیرسہیل مزید پڑھیں