ممبئی: بالی وڈ کے معروف فلمساز آنجہانی یش چوپڑا کی اہلیہ پلے بیک سنگر اور مصنفہ پامیلا چوپڑا 74 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ پامیلا چوپڑا شدید قسم کے نمونیہ کی وجہ سے دو ہفتے سے ہسپتال میں داخل تھیں اور جمعرات کی صبح وہ جان کی بازی ہار گئیں۔ وہ بالی انڈسٹری میں اپنے مزید پڑھیں
زمرہ: Showbiz News Urdu
بھارتی گلوکار ہنی سنگھ کے خلاف اغواء اور تشدد کی شکایت درج
ممبئی: بھارت کے معروف ریپر یویو ہنی سنگھ پر مہاراشٹرا میں ایک ایونٹ آرگنائزر نے اغواء اور تشدد کے الزامات لگائے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ویویک رامن نامی ایک نوجوان نے ممبئی کی بی کے سی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ ممبئی پولیس کے مطابق ویویک رامن نامی ایک شخص نے جو ایک مزید پڑھیں
زندگی میں کچھ ایسے مرد بھی ہیں جو میری کامیابی سے خوش نہیں، پریانکا چوپڑا
ممبئی: بھارتی نژاد امریکی اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی میں ایسے مرد بھی ہیں جو ان کی کامیابی سے اِن سکیور ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں پریانکا چوپڑا نے بالی ووڈ میں صنفی بنیاد پر مرد اور خواتین کے درمیان معاوضوں میں فرق پر بات کرتے مزید پڑھیں
مشہور کورین پاپ بینڈ کے گلوکار 25 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
سیول: معروف جنوبی کورین بینڈ ‘ایسٹرو’ کے پاپ گلوکار مون بن 25 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مون بن گزشتہ شب اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تاہم ان کی موت کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔ کورین بینڈ ’ایسٹرو‘ کی میوزک لیبل کمپنی نے سوشل میڈیا مزید پڑھیں
ٹی وی ڈراموں کی اداکارہ رباب ہاشم کے ہاں ننھی پری کی آمد
کراچی: پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ رباب ہاشم کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔ اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسپتال سے شوہر اور بیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سُنائی ہے۔ اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’رمضان المبارک کے آخری چند دن ہمارے مزید پڑھیں
سلمان خان کو پھر قتل کی دھمکی، راکھی کو معاملے سے دور رہنے کی تنبیہ
ممبئی: بالی ووڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کے سر سے خطرات کے بادل نہ چھٹ سکے اداکار کو ایک مرتبہ پھر قتل کی دھمکی موصول ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان کو ان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی ریلیز سے دو دن قبل ایک مرتبہ پھر لارنس بشنوئی گینگ مزید پڑھیں
شادی سے قبل الیانہ ڈی کروز کے ہاں ننھے مہمان کی آمد نے سب کو حیران کر دیا
ممبئی: بالی ووڈ کی اداکارہ الیانہ ڈی کروز نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق الیانہ ڈی کروز کے اس اعلان نے سب کو حیران کردیا ہے کیونکہ انہوں نے اب تک اپنی شادی کا اعلان نہیں کیا ہے۔ الیانہ نے انسٹاگرام پر دو مزید پڑھیں
عامر خان میرے بہترین دوست تھے لیکن اب نہیں ہیں، کنگنا رناوت
ممبئی: بالی ووڈ کی متنازع بیانات کیلئے مشہور اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ کبھی وہ اور عامر خان بہترین دوست ہوا کرتے تھے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوت نے عامر خان کے ساتھ ان کے ٹی وی شو ’ستیہ مے و جیتے‘ کی یاد تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے عامر مزید پڑھیں
ویڈیو؛ علی ظفر نے کک باکسر آغا کلیم سے کیا وعدہ پورا کر دکھایا
لاہور: پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے باکسر آغا کلیم سے کیا اپنا وعدہ پورا کر دیا۔ گزشتہ دنوں باکسنگ چیمپیئن آغا کلیم ٹوئٹر پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں انہیں چائے کے ہوٹل پر پراٹھے بناتے دیکھا گیا تھا، اس ویڈیو کے ساتھ آغا کلیم نے درخواست کی تھی کہ حکومت انہیں مزید پڑھیں
اسکرپٹ زمین پر پھینکنے پر شمعون عباسی شہریار منور پر برس پڑے
کراچی: اداکار شمعون عباسی نے ہدایت کار سہیل جاوید اور شہریار منور کے مابین جھوٹ موٹ کی لڑائی کے دوران اسکرپٹ زمین پر پھینکنے کی وائرل ویڈیو پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں شمعون عباسی نے کہا کہ میں نے ایک بہت ہی گھٹیا ویڈیو دیکھی ہے جس پر میں نے مزید پڑھیں