ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلم اور سینما کے فروغ کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی شہر پہلے دہشت گردوں، قانون شکنوں اور گینگسٹرز کا ہدف تھا اب دوبارہ روشنیوں کا شہر بن چکا ہے
شہر میں سیاحت کو بھی فروغ دینگے، ایکسپو سینٹر میں ایشیا پیس فلم فیسٹیول کے افتتاح پر مراد علی شاہ کا خطاب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 18 ویں آئینی ترمیم کے بعد فلم صوبائی سبجیکٹ بن گئی ہے اور ان کی حکومت ملک میں نہ صرف اسی طرح کے فلم فیسٹیول کا انعقاد کرے گی بلکہ فلموں کے فروغ اور صوبے میں سنیما کی صنعت کی بحالی کے لیے بھی اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو ایکسپو سینٹر میں ایشیا پیس فلم فیسٹیول جس کا اہتمام محکمہ ثقافت نے محکمہ اطلاعات کے تعاون سے کیا تھا سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ فیسٹیول کا تھیم ’’کراچی سب کا‘‘ ایک مائل کرنے والا تھیم ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ کراچی بحیثیت ایک جدید معاشرے کی عکاسی کرتا ہے اور یہاں تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگ رہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فیسٹیول میں 50 سے زائد ممالک شرکت کر رہے ہیں اور 109 سے زائد فلمیں دکھائی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبے میں فلم فیسٹیول کے انعقاد سے سیاحت کو فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی، اس فلم فیسٹیول کی بدولت مختلف ممالک کے 400 سے زائد افراد فیسٹیول دیکھنے کے لیے آئے ہیں۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ نے چار روزہ 23 سے 26 فروری فلم فیسٹیول کا ربن کاٹ کر افتتاح کیا انہوں نے فلم فیسٹیول کے موقع پر منعقدہ پینٹنگ کی نمائش کا دورہ بھی کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پہلے یہ شہر دہشت گردوں، قانون شکنوں اور گینگسٹرز کا ہدف تھا مگر آج یہ شہر امن و سکون، تجارت وصنعت میں تبدیل ہوچکا ہے اور یہ شہر دوبارہ روشنیوں کا شہر بن چکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں