لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) موٹر وے پولیس نے گاڑی مقرر رفتار سے تیز چلانے پر معروف اداکار شان کا چالان کردیا۔ شان اسلام آباد سے لاہور آرہے تھے۔700 روپے کا چالان کاٹنے کے بعد موٹر وے پولیس نے ہدایت کی کہ آئندہ محتاط ہو کر ڈرائیونگ کریں۔ شان نے اس موقع پر اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ واقعی گاڑی تیز رفتاری سے چلارہے تھے۔
