ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا نے جو قربانیاں دیں اس کی دنیا میں کوئی دوسری مثال نہیں ملتی: علامہ شہنشاہ حسین نقوی

ملک کے دوسرے شہروں کی طرح کراچی میں بھی چھ محرالحرام کی مناسبت سے امام بارگاہوں ، گھروں اوردیگرمقامات پر مجالس منعقد کی گئی-

امام بارگاہ شاہ سہیداں ہونے والی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین علامہ شہنشا حسین نقوی کا کہنا تھا کہ کربلا کے میدان میں امام حسین علیہ السلام اورآن کے رفقا نے جو قربانیاں دیں اس کی دنیامیں کوئی دوسری مثال نہیں ملتی،چھ محرام الحرام کی مناسبت سے شہدا کربلا کے مصائب بیان کرتے ہوئے حضرت حضرت علی اصغرکی شہادت کا ذکرکیا گیا اورشبیہ جھولا برآمد ہوا-

محفل شاہ خراساں میں علامہ سید علی رضا رضوی نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام بچوں کی بہترین تربیت کرنے کا درس دیتا ہے،بچوں کی تربیت ماں کی گود سے شروع ہوتی ہے-

انکا کہنا تھا میدان کربلا بہترین تربیت کی عکاس ہے جہاں بچے شہادت کے لئے ایک دوسرے پر سبقت کررہے ہیں،حضرت علی اصغرعلی خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے دنیا بھرمیں یوم علی اصغرمنایا گیا۔

کراچی میں مجالس اورجلوسوں کی سکیورٹٰی کے سخت اقدامات کئے ہیں، ہزاروں کی تعداد میں پولیس اورینجرز کے جوانوں کے علاوہ اسکاؤٹس کے رضار بھی اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں-

install suchtv android app on google app store

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں