ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہماری سب سے بڑی بد قسمتی ہے کہ ہمارا مخالف بزدل اور کم ظرف انسان ہے، کس نے سخت بیان داغ دیا؟

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگز یب نے کہاہے کہ بدقسمتی ہے کہ ہمارا مخالف بزدل اور کم ظرف انسان ہے ، عمران خان !آپ نے ثابت کردیا کہ چھوٹے آدمی کو بڑی کرسی پر مسلط کردیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کیلئے جیل میں گھر سے کھانے بندش کی مذمت کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ حمزہ شہباز نے آمر کے دور میں بھی ڈٹ کا مقابلہ کیاہے ۔ ایک سال قبل ن لیگ سے ان کی ماں چھن گئی تھی ، بیگم کلثوم نواز جمہوریت کیلئے لئے لڑیں تو مادر جمہوریت بن گئیں۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کا جیل میں گھرسے کھانا بند کرنے کی مذمت کرتے ہیں ، نواز شریف اور اس کے شیروں کوبھوکا پیاسا رکھ کران کے حوصلے نہیں توڑے جاسکتے ۔
مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ انڈر ٹرائل ملزم کو جیل مینوئل حق دیتاہے کہ اسے گھر کا کھانا فراہم کیا جاسکتا ہے ۔ عمران صاحب! بدقسمتی ہے کہ ہمارا مخالف بزدل اور کم ظرف انسان ہے ۔آپ نے ثابت کردیا کہ چھوٹے آدمی کو بڑی کرسی پر مسلط کردیا گیا ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں