ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایک شخص کی مریم نواز کی ویڈیو بنانے کی کوشش، آگے وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، تفصیل جانیے اس خبر میں

ایک شخص کی مریم نواز کی ویڈیو بنانے کی کوشش
مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کٹہرے میں کھڑی مریم نواز کی ویڈیو بنانے والے شخص سے موبائل فون لے لیا۔

احتساب عدالت میں دوران سماعت جب مریم نواز کٹہرے میں کھڑی تھیں تو اسی دوران ایک شخص نے موبائل فون سے ویڈیو بنانا شروع کر دی جس پر مریم نواز نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تم کون ہو اور کیوں کٹہرے میں میری ویڈیو بنا رہے ہو۔

اس موقع پر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے اس شخص سے موبائل فون لے لیا جبکہ لیگی وکلا نے ویڈیو بنانے والے شخص کو باہر نکال دیا۔

ذرائع کے مطابق ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کے بعد اسے موبائل فون واپس کر دیا گیا۔ قبل ازیں کیپٹن (ر) محمد صفدر نے نیب کی گاڑی سے نیچے اترتے ہی مریم کو اپنے حصار میں لے لیا اورکمرہ عدالت تک انہیں اپنے حصار میں لئے رکھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں