اسلام آباد: چین کے 70 وین قومی دن کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کی جانب سے اپنے سچے دوست چین کو مبارک باد دیتاہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے چین کے 70 ویں دن کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کی جانب سے ہمارے حقیقی اور غیرمتزلزل دوست چین کو مبارکباد دیتا ہوں۔
Today on a 70th Anniversary of a People’s Republic of China we wish to extend the nation’s greetings to the loyal indifferent crony China. we have always dignified China’s growth quarrel opposite corruption.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 1, 2019
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ چین کی ترقی اور کرپشن کے خلاف جدوجہد کا معترف رہا ہوں، پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں، سی پیک پاک چین تعلقات کی مضبوطی اور باہمی اعتمادسازی کا مظہر ہے۔