ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی بحالی کے لیے فکسڈ ٹیکس اسکیم لا رہے ہیں، شبر زیدی

 اسلام آباد: چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبرزیدی نے کہا ہے کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی بحالی کیلئے آئندہ ہفتے فکس ٹیکس سکیم لارہے ہیں۔

شبرزیدی نے کہا ہے کہ تعمیرات کے شعبہ اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی بحالی کیلئے آئندہ ہفتے فکس ٹیکس سکیم لارہے ہیں۔ بلڈرز کیلئے ایسا قانون لائیں گے جو آسان ہو کسی قسم کے خوف اور ہراسمنٹ سے پاک ہو۔ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلیے کوئی منی بجٹ لانے کی تجویز زیر غور ہے نہ ہی جی ایس ٹی شرح 17فیصد سے بڑھا کر 18فیصد کرنے کی کوئی تجویز زیر غور ہے۔

گزشتہ روزایف بی آر ہیڈ کوارٹراسلام آباد میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تاجروں کے ساتھ مذاکرات میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں۔ 50ہزار سے زائد کی خریداری کیلیے ابھی شناختی کارڈ کی شرط کو لاگو نہیں کیا گیا۔شناختی کارڈ شرط کے معاملے میں مزید ایک ماہ توسیع کی جاسکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ چھوٹے تاجروں کیلئے فکسڈ ٹیکس سکیم کے مسودے کو حتمی شکل دینے کیلیے کام جاری ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں