ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی کے تاجر اسلام آباد کے معیشت بچائو مارچ کیلئے تیار

پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے7 اکتوبر کو بھرپور شرکت کریں گے‘ محمود حامد کا مارکیٹوں کے نمائندوں سے خطاب
کراچی ( کامرس رپورٹر)آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریر کراچی کے صدر محمود حامدنے کہا ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر کے تاجر 7اکتوبر کو اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس پر معیشت بچاؤ مارچ میں بھر پور شر کت کریں گے۔ عالمی سود خور ادارے آئی ایم ایف کی غلامی ہمیں ہر گز قبول نہیں۔ NICکی لازمی شرط کے نتیجے میں پورے ملک کی معیشت کا پہیہ جام ہو گیاہے۔ صنعت و تجارت کی تباہی کی وجہ سے تاجر فاقہ کشی کا شکار ہو رہے ہیں اور ملک کے بڑے بڑے صنعتی ادارے بند ہو رہے ہیں، جہاں سے ہزاروں لوگوں کو نکالا جا رہا ہے۔ وہ آج معیشت بچاؤ مارچ کے سلسلے میں کراچی کی مختلف مارکیٹوں کے نمائندوں سے خطاب کررہے تھے۔ تاجروں کے نمائندہ اجلاس سے سینئر نائب صدر سید لیاقت علی، نازپلازہ الیکٹرونکس مارکیٹ کے رہنما نوید احمد، پاکستان کنفکشنری ایسوسی ایشن کے صدرجاوید حاجی عبداللہ، اسمال ٹریڈرز بولٹن مارکیٹ کے رہنما عثمان شریف، اسپورٹس مارکیٹ کے صدر سلیم ملک اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ محمود حامد نے کہا کہ معیشت کی زبوں حالی خود اسٹیٹ بینک کی رپورٹوں سے واضح ہو رہی ہے۔ ملک کے بینکوں سے 700ارب روپے سے زیادہ رقم نکلوالی گئی ہے۔ تاجروں کا اعتماد موجودہ حکومت سے ختم ہو چکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں