ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کشمیر میں نظربندیوں سے متعلق احکامات کی عدم تعمیل پر سپریم کورٹ نے حکومت کو طلب کر لیا

ہمیں نظرانداز نہ کریں ، کشمیر نظربندی سے متعلق آپ کا جواب کہاں ہے: سپریم کورٹ

بدھ کے روز سپریم کورٹ نے مرکزی اور جموں و کشمیر کی حکومتوں کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیر میں لاک ڈاؤن اور شہری آزادیوں کو کم کرنے سے متعلق معاملات میں ابھی تک جواب داخل کیوں نہیں کر پائے ہیں۔
ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق ایک درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ، سپریم کورٹ نے جموں وکشمیر حکومت سے پوچھا کہ اس نے اپنے شوہر کی نظربندی کو چیلنج کرنے والی آصفہ مبین کی درخواست کے جواب میں اپنا حلف نامہ کیوں نہیں داخل کیا ہے ۔
اس کے جواب میں ، جموں و کشمیر حکومت نے کہا کہ حلف نامہ "پانچ منٹ میں” داخل کردیا جائے گا۔
سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے یہ بھی پوچھا کہ وہ کشمیر میں نظربندیوں سے متعلق احکامات کی تعمیل میں کیوں ناکام ہے؟
ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق سینئر ایڈوکیٹ حذیفہ احمدی نے درخواست گزاروں کی جانب سے پیش ہو کر کہا کہ اگر حکومتیں درخواست گزاروں کو احکامات نہیں دکھانا چاہتیں تو انہیں کم از کم عدالت میں پیش کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا ، "انہیں کشمیر میں کی جانے والی ہر حراست کا جواز پیش کرنا ہوگا۔”
عدالت نے سولیسٹر جنرل سے واضح طور پر پوچھا کہ وہ احکامات کہاں ہیں جن کی بنیاد پر لوگوں کو کشمیر میں نظربند رکھا گیا تھا۔ عدالت نے دونوں حکومتوں کو ہدایت کی کہ وہ نظربندی کے تمام احکامات کی کاپیوں کے ساتھ اپنے جواب داخل کریں۔
نظربندی کے علاوہ ، سپریم کورٹ نے حکومت سے یہ بھی کہا کہ وہ وادی میں موبائل سروس فراہم کرنے والوں کے خلاف شکایات پر غور کرے۔
کچھ درخواست گزاروں نے عدالت کو بتایا ہے کہ اگرچہ گذشتہ دو ماہ سے وادی کشمیر میں موبائل سروس معطل تھی اور موبائل سروس فراہم کرنے والے لوگوں سے اس مدت کے لئے بل ادا کرنے کے لئے کہہ رہے ہیں۔
عدالت نے حکومت سے اس معاملے پر سروس فراہم کرنے والوں سے بات کرنے کو کہا۔
ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق درخواست گزاروں کی طرف پیش ہوتے ہوئے سینئر ایڈوکیٹ ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا ، "اب موبائل سروس مہیا کرنے والے صارفین کو بل ادا کرنے کے لئے کہہ رہے ہیں اور فون بحال کرنے سے بھی انکار کر رہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت سروس فراہم کرنے والوں سے رابطہ کو بحال کرنے کے لئے کہے۔”
یہ امور آئندہ 24 اکتوبر کو سماعت کے لئے آئیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں