تعلیم و صحت

انار کے ایک ایک دانے میں شفا

 

انار کثیر فوائد پھل ہے اس سے کئی بیماریوں کا علاج ممکن ہے، مشہور سائنسدان ڈی کیڈوے ایران کو انار کا اصل وطن قرار دیتے ہوئے  کہتے ہیں کہ  ایران کے نام سے لفظ انار نکلا۔ انار قدرت کا شاندار تحفہ ہے اس کے درخت کی چھال ، پھول ، پھل اور پھل کا چھلکا اور یہاں تک کہ پتیاں بھی مفید ہیں۔

انار کے بیجوں میں نشاستہ ہوتا اس کے 10گرام بیجوں میں 83کیلویزی ہوتی ہیں۔ انار توانائی بخش پھل ہے لہذٰا اسے کھانے کے بعد فرحت محسوس کرتے ہیں اور دن چاق و چوبند رہتے ہیں، اگر آپ ڈائٹنگ کر رہے ہون تو انار کھائیے اس لئے کہ اس میں ریشہ ہوتا ہے اور اسے کھانے سے بھوک کم ہوجاتی ہے۔ یہ آپ کے ہضم و جذب کے نظام کو درست رکھتا ہے۔ ڈائٹنگ کرنے والوں کے لئے ایک موثر غذا ہے۔

وٹامن سی وافر مقدار میں ہونے کی وجہ سے قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے انار میں سیب اور دوسرے پھلوں کی نسبت چارگنی زیادہ حیاتین ج(وٹامن ای) کی مناسب مقدار بھی ہوتی ہے۔ انار کا آٹھ اونس رس روزانہ پینے سے چہرے کے مہاسے ختم ہوجاتے ہیں اور چہرہ چمکنے لگتا ہے۔ یہ موسم سرما میں آپ کی جلد کو نرم وملائم رکھتا اور پانی کی کمی کو پورا کرتاہے۔
انار کے مسلسل استعمال سے سر کے بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتا اور انہیں گرنے سے روکتا ہے۔ اسی بنا پر لوگ انار کا تیل سر اور جلد پر لگاتے ہیں۔

انار میں شامل اجزاء سے بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی مقدار خون میں کم ہوجاتی ہے۔ اورلچکدار رکھنے میں معاون ثابت ہوا ہے انار دل کی دھڑکن کو معتدل کرنے کے ساتھ تقویتِ دل کا باعث ہے، انار کا جوس جہاں دل کے لئے مفید ہے وہیں اسے عام تھکاوٹ کو دور کرنے کے لئے ایک بہترین انرجی ڈرنک ثابت ہوتا ہے۔ انار کا جوس پینے سے کام کاج کی طرف دھیان کی شرح دوگنی ہوسکتی ہے۔ انار کا شربت پینے سے جسم میں تناؤ کے ہارمونز کا لیول کم ہوجاتا ہے ۔ جس سے بلڈ پریشر بھی کم ہوجاتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق انار کا جوس بریسٹ کینسر کے خلیات کو ختم کرتا ہے۔ جبکہ صحت مند خلیے بالکل ٹھیک حالت میں رہتے ہیں۔ یہ بریسٹ کینسر کے خلیوں کو پیدا ہونے سے بھی روکتا ہے اور یہ مثانے کے کینسر کو سست کرنے میں معاون ثابت ہوا ہے۔

اسکاٹ لینڈ میں ہونے والی ایک اور تحقیق کے مطابق سات اونس انار کا جوس روزانہ پانچ فیصد کے حساب سے سٹولک بلڈ پریشر کے لیول کو کم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ انار کا جوس پینا دانتوں کو کیڑا لگنے سے بچانے کا ایک قدرتی حل بھی ہے۔ انار کا تازہ رس پینے سے جسم کی بند رگیں بھی کام کرنے لگتی ہیں۔ جبکہ نزلہ زکام میں بھی اس کا جوس انتہائی مفید ہے۔ نیز کہ انار کا استعمال صحت کا ضامن ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button