ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سمندری طو�ان ’’ما�ا‘‘ شدت اختیار کرگیا کراچی میں آج بارش کا امکان

رواں سال کے چوتھے طوفان کا رخ بھارتی گجرات کی جانب ہے جو شدید سائیکلون میں تبدیل ہوگیا ہے
کراچی (نیوز ڈیسک) سمندری طوفان ماہا آج پیر کو شدت اختیار کرکے کیٹگری 3 میں داخل ہوگا، شدید سائیکلون میں تبدیل ہونے کے بعد ماہا بھارتی گجرات کا رخ کرے گا جس کے نتیجے میں کراچی سمیت اندرون سندھ کے کچھ اضلاع میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے جبکہ بارش کا امکان ہے۔ 30 اکتوبر کی رات بحیرہ عرب میں بننے والے رواں سال کے چوتھے طوفان کا رخ مسلسل شمال مغرب کی جانب ہے تاہم آج پیر کو سمندری طوفان ماہا شدت اختیار کرے گا اور کیٹگری 1 کی شدت سے کیٹگری 3 میں داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق سمندری طوفان ماہا کے اردگرد 120 سے 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، بدھ کی صبح سمندری طوفان کراچی کے جنوب میں 795 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود تھا، محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری کے مطابق ماہا آج بھارتی گجرات کا رخ کرے گا جس کے نتیجے میں کراچی اور اندرون سندھ کے کچھ اضلاع میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں