ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اخباری اسٹالز کو نہ ہٹایا جائے‘ صدرکراچی پریس کلب

دنیا بھر میں اخبارات فٹ پاتھ پر ہی فروخت ہوتے ہیں، امتیاز فاران
اخباری صنعت پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے مزید مشکلات پیدا نہ کی جائیں تو بہتر ہوگا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز فاران نے ریگل چوک سمیت دیگر علاقوں سے اخباری اسٹالز ہٹانے کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے درخواست کی ہے کہ شہر سے اخباری اسٹالز کو نہ ہٹایا جائے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اخبارات اسٹالز پر ہی فروخت ہوتے ہیں اخباری صنعت جو پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے سندھ حکومت اسٹالز ہٹا کر مزید مشکلات پیدا کررہی ہے صدر کراچی پریس کلب نے کہا کہ اس سلسلے میں جلد وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر بلدیات سے بات کی جائیگی اور انہیں بتایا جائیگا کہ اخباری اسٹالز ہٹانے سے اخباری صنعت مزید مشکلات کا شکار ہوجائیگی حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے تو بہتر ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں