ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ حکومت کی کراچی کی خواتین کیلئے موٹرسائیکل م�م

تقریب کا انعقاد فریئر ہال میں کیا گیا ‘ شہلا رضا نے موٹرسائیکل کی سواری کر کے سروس کا آغاز کیا
اب تک 7500 سے زائد خواتین رجسٹریشن کراچکی ہیں، بلاول بھٹوکا ٹویٹر پرخیر مقدمی پیغام جاری
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے شہر قائد کی خواتین کو پبلک ٹرانسپورٹ کے انتظار سے نجات دلانے کے لیے ویمن آن ویل مہم کا افتتاح کردیا۔تفصیلات کے مطابق ویمن آن ویل کیپین کی افتتاحی تقریب کا انعقاد فریئر ہال میں کیا گیا جہاں شہلا رضا نے موٹرسائیکل کی سواری کر کے سروس کا آغاز کیا۔اس مہم کا مقصد خواتین کوموٹر بائیک چلانیکی تربیت دیکرانہیں خودمختاربناناہے تاکہ انہیں پبلک ٹرانسپورٹ کے انتظار سے نجات حاصل ہوسکے۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویمن آن وہیلز پروجیکٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 7500 سے زائد خواتین رجسٹریشن کراچکی ہیں، پاکستان میں خواتین کو باصلاحیت بنا کر اْن سے استفادہ کرنے کے بھرپور مواقع موجود ہیں۔ویمن آن ویل مہم آن لائن ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنی کے تعاون سے متعارف کرائی گئی، افتتاحی تقریب میں پی پی رہنما مرتضیٰ وہاب، سیدہ شہلا رضا سمیت خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں