واشنگٹن (آن لائن )امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے بھی پاک امریکا تعلقات بہترین قرار دے د یے۔ نائب معاون وزیرخارجہ برائے جنوب و وسطی ایشیا ایلس ویلز نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں کشیدگی میں کمی، استحکام اور ہم آہنگی کے لیے پرامید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی شہر احمد آباد میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’نمستے ٹرمپ‘ کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ امریکی انتظامیہ، پاکستان کے ساتھ مثبت انداز میں کام کررہی ہے اور پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔امریکی صدر کے بھارتی سرزمین پر پاکستان سے متعلق بیان پر بھارتی سیاستدان تلملا اٹھے ہیں اور مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- پی ٹی آئی میں ’مارٹونگے‘ گالم گلوچ کرتے ہیں، شیرافضل نے نئی اصطلاح متعارف کرادی
- وزیراعظم اور جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، پیٹرولیم لیوی پر کمیٹی قائم
- عمران خان سمیت تمام قیدیوں کو نئی ماڈل جیل منتقل کیا جائے گا، عطا تارڑ
- جنوبی وزیرستان :انگور اڈہ میں افغانستان سے فائرنگ و گولہ باری،ایک شخص جاں بحق ،5 زخمی
- حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3روپے کمی کردی، ڈیزل سوا 2 روپے مہنگا