لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانے کے حکم کے خلاف درخواست پرالیکشن کمیشن آفپاکستان اور ڈی سی گجرات کو نوٹسز جاری کر دیے۔ گزشتہ روز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مامون رشید نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں الیکشن کمیشن، ڈپٹی کمشنر گجرات سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا، وکلا کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ (ق) لیگی رہنما پر 2018 ء کے انتخابات کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں 5 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا، الیکشن کمیشن نے الزام لگایا تھا کہ پرویزالٰہی نے پینا فلیکس لگایا جو قانون کی خلاف ورزی ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے ڈی سی گجرات کے جرمانے کے خلاف اپیل بھی بلاجواز مسترد کی۔ اسپیکر پرویز الٰہی کی جانب سے عدالت میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کا جرمانے کے خلاف درخواست مسترد کرنے کا اقدام غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے، جس پر عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان اور ڈی سی گجرات سے جواب طلب کر لیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- پی ٹی آئی میں ’مارٹونگے‘ گالم گلوچ کرتے ہیں، شیرافضل نے نئی اصطلاح متعارف کرادی
- وزیراعظم اور جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، پیٹرولیم لیوی پر کمیٹی قائم
- عمران خان سمیت تمام قیدیوں کو نئی ماڈل جیل منتقل کیا جائے گا، عطا تارڑ
- جنوبی وزیرستان :انگور اڈہ میں افغانستان سے فائرنگ و گولہ باری،ایک شخص جاں بحق ،5 زخمی
- حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3روپے کمی کردی، ڈیزل سوا 2 روپے مہنگا