طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا نے مصر کے فوجی صدر کی لیبی قبائلی عمائدین کے ساتھ ملاقات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالفتاح السیسی کی دھمکیاں ہمارے عوام کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق عالمی طور پر تسلیم شدہ لیبی حکومت کی سرکاری کونسل کے صدر خالد الامشری نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ قاہرہ حکومت کی سرگرمیاں اندرونی سیاست کی ناکامی کا واضح مظہر ہیں۔ دریں اثنا کونسل کے رکن عبدالرحمن شاطر نے کہا ہے کہ سیسی لیبیا کے استحکام کو بگاڑنے کے لیے بے بنیاد اور خیالی مقصد پر عمل پیرا ہیں۔ واضح رہے کہ مصری ایوان صدر نے ایک تحریری بیان میں بتایا ہے کہ عبدالفتاح السیسی نے قاہرہ میں لیبی قبائلی سرداروں سے ملاقات کی ہے، جس میں انہیں دعوت دی گئی ہے کہ وہ باغی ملیشیا کے زیر سایہ متحد ہوں۔ا س سلسلے میں قاہرہ حکومت جوانوں کی میزبانی اور تربیت کے لیے تیار ہے۔ سیسی کا مزید کہنا تھا کہ مصر اپنی اور لیبیا کی سلامتی کو درپیش خطرات کو دیکھتے ہوئے ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھا نہیں رہے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- آئی آر سی ٹی سی معاملہ: لالو پرساد یادو کو راحت، دہلی ہائی کورٹ نے ای ڈی سے مانگا جواب
- دہلی میں یکم نومبر سے غیر بی ایس-6 گاڑیوں کے داخلے پر پابندی، سی این جی اور برقی گاڑیوں کو چھوٹ
- دہلی میں پٹاخوں پر پابندی: سپریم کورٹ کا وراٹ کوہلی جیسے کھلاڑیوں سے آگاہی مہم میں مدد لینے کا مشورہ
- گیانیش کمار کے خلاف ’عوامی مواخذہ‘: میرا کمار صدارت، ملکارجن کھڑگے قرارداد پیش اور راہل گاندھی کریں گے اختتامی خطاب
- یوپی پی ای ٹی کے باعث کل 30 اکتوبر کو لکھنؤ سمیت کئی اضلاع میں اسکول بند