لزبن (جسارت نیوز) بائرن میونخ نے چھٹی مرتبہ یوئیفا فٹ بال چیمپئنز لیگ جیت لی، فاتح ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد پیرس سینٹ جرمین کو 1-0 گول سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا، کنگسلی کومن نے بائرن میونخ کی طرف سے واحد گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ گزشتہ روز پرتگال میں لزبن کے اسٹیڈیو ڈا لوز ا سٹیڈیم میں کھیلے گئے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے فائنل میچ میں بائرن میونخ اور پیرس سینٹ جرمین کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان انتہائی سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا، دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے تاہم میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کی برابری پر ختم ہوگیا۔ دوسرے ہاف میں بائرن میونخ کے کنگسلی کومن نے میچ کے 59 ویں منٹ میں ہیڈ کے ذریعے گول کر کے اپنی ٹیم کو پیرس سینٹ جرمین کے خلاف 1-0 گول کی برتری دلا دی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔ یوں سخت مقابلے کے بعد بائرن میونخ نے پیرس سینٹ جرمین کو 1-0 گول سے شکست دیکر چھٹی مرتبہ یوئیفا فٹ بال چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔ اس سے قبل فاتحکی ٹیم سیمی فائنل میں لیون کو ہرا کر 7 سال بعد 11ویںمرتبہ یوئیفا فٹ بال چیمپئنز لیگ کے فائنل میں پہنچی تھی۔ یوں پیرس سینٹ جرمین کا پہلی مرتبہ یوئیفا فٹ بال چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیتنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔ کنگسلی کومن نے بائرن میونخ کی طرف سے واحد گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- پسند کی شادی کے لیے لڑکی 100 فٹ بلند موبائل ٹاور پر چڑھ گئی
- اگرالیکشن میں ہم نے سب کو خرید لیا تو پورا اسرائیل ہی ہمارا ہوا، قطر کا طنز
- آئی آر سی ٹی سی معاملہ: لالو پرساد یادو کو راحت، دہلی ہائی کورٹ نے ای ڈی سے مانگا جواب
- دہلی میں یکم نومبر سے غیر بی ایس-6 گاڑیوں کے داخلے پر پابندی، سی این جی اور برقی گاڑیوں کو چھوٹ
- دہلی میں پٹاخوں پر پابندی: سپریم کورٹ کا وراٹ کوہلی جیسے کھلاڑیوں سے آگاہی مہم میں مدد لینے کا مشورہ