ولنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) نیوزی لینڈ کی مساجد میں نمازیوں کو شہید کرنے والے دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ کو تادم مرگ قید کی سزا سنا دی گئی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ کی تاریخ میں پہلی بار کسی ملزم کو بغیر پیرول کے عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔آسٹریلوی دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ نے پہلے اعتراف جرم سے گریز کیا تھا تاہم پھر دہشت گردی تسلیم کر لی تھی۔فیصلے کے وقت عدالت کے باہر متاثرین بڑی تعداد میں موجود تھے اور رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔کیوی وزیراعظم جسنڈا آرڈرن نے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مساجد پر حملہ کرنے والا دہشت گرد عمر قید کا ہی مستحق تھا۔جسنڈا آرڈرن کا مزید کہنا تھا کہ فیصلے سے معلوم ہوتا ہے کہ دہشت گرد کے پاس اپیل کا کوئی پلیٹ فارم موجود نہیں ہے اور ہمارے پاس بھی اسے دیکھنے اور اس کی اپیل سننے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔یاد رہے کہ آسٹریلوی دہشت گرد نے 15 مارچ 2019ء کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد میں فائرنگ کی تھی۔نماز جمعہ کے موقع پر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ سے 51 نمازی شہید اور 40 زخمی ہوئے تھے۔دہشت گرد اس حملے کی وڈیو اپنے ہیلمٹ پر لگے کیمرے سے سوشل میڈیا پر لائیو ٹیلی کاسٹ کرتا رہا۔ان حملوں کے وقت بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم بھی کرائسٹ چرچ میں موجود تھی جو اس حملے میں محفوظ رہی تاہم حملوں میں 9 پاکستانی شہری جاں بحق ہوئے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- پسند کی شادی کے لیے لڑکی 100 فٹ بلند موبائل ٹاور پر چڑھ گئی
- اگرالیکشن میں ہم نے سب کو خرید لیا تو پورا اسرائیل ہی ہمارا ہوا، قطر کا طنز
- آئی آر سی ٹی سی معاملہ: لالو پرساد یادو کو راحت، دہلی ہائی کورٹ نے ای ڈی سے مانگا جواب
- دہلی میں یکم نومبر سے غیر بی ایس-6 گاڑیوں کے داخلے پر پابندی، سی این جی اور برقی گاڑیوں کو چھوٹ
- دہلی میں پٹاخوں پر پابندی: سپریم کورٹ کا وراٹ کوہلی جیسے کھلاڑیوں سے آگاہی مہم میں مدد لینے کا مشورہ