سائوتھمپٹن(جسارت نیوز)آسٹریلیاکی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر گلین میکسویل نے کہا ہے کہ انگلینڈ ٹیم کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دیکر تین میچوں کی سیریز کا فاتحانہ آغاز کرینگے، انہوں نے کہا کہ مارچ کے بعد ٹیم کوئی میچ نہیں کھیلی تاہم انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل ٹیم نے بھرپور تیاریاں کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم نے میزبان ٹیم کے خلاف ابتدائی میچ کے لئے حکمت عملی تیار کر رکھی ہے۔میکسویل نے کہا کہ وہ انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آل رائونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اپنے ایک بیان میں میکسویل نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور انگلش ٹیم کے خلاف سیریز کے ابتدائی میچ میں شرکت کیلیے بے تاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیریز میں کامیابی کے لئے کسی ایک کھلاڑی پر فوکس کرنے کی بجائے پوری ٹیم کو سو فیصد کارکردگی دکھانا ہوگی۔ واضح رہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج جمعہ کو سائوتھمپٹن کے مقام پر شیڈول ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- پسند کی شادی کے لیے لڑکی 100 فٹ بلند موبائل ٹاور پر چڑھ گئی
- اگرالیکشن میں ہم نے سب کو خرید لیا تو پورا اسرائیل ہی ہمارا ہوا، قطر کا طنز
- آئی آر سی ٹی سی معاملہ: لالو پرساد یادو کو راحت، دہلی ہائی کورٹ نے ای ڈی سے مانگا جواب
- دہلی میں یکم نومبر سے غیر بی ایس-6 گاڑیوں کے داخلے پر پابندی، سی این جی اور برقی گاڑیوں کو چھوٹ
- دہلی میں پٹاخوں پر پابندی: سپریم کورٹ کا وراٹ کوہلی جیسے کھلاڑیوں سے آگاہی مہم میں مدد لینے کا مشورہ