ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بابراعظم دوسرے میچ میں اچھے ٹوٹل کے باوجود شکست پر مایوس

مانچسٹر: قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اچھے ٹوٹل کے باوجود شکست پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہمارا ہدف 160 سے 165 کا تھا لیکن 195رنز بنالئے، محمد حفیظ نے شاندار اننگز کھیلی لیکن پلان کے مطابق اچھی بولنگ نہیں کرسکے۔

محمدعامر کی انجری کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ایک اہم بولر ان فٹ ہونے سے بھی مسائل ہوئے، اگلے میچ میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے، ایون مورگن اور ڈیوڈ میلان نے بہترین اننگز کھیلی، بولرز نے اپنی غلطیوں سے سیکھا ہوگا، خود بھی سیکھنے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر اعتماد اور پرامید ہوں کہ اگلے میچ میں کم بیک کیساتھ سیریز برابر کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں