لاہور(آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گراس روٹ کرکٹ کرائے بغیر انڈر19 کرکٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی نے 6 صوبائی ٹیموں کی تشکیل کیلیے ٹرائلز کے شیڈول کوحتمی شکل دے دی ہے۔ جونیئرسلیکشن کمیٹی ارکان اور صوبائی انڈر19 کوچزسلیکشن کمیٹی میں شامل ہیں۔ ملک بھرمیں 11 سے 18 ستمبر تک انڈر 19 ٹرائلز کا انعقاد کیا جائے گا۔ چند روز قبل پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے لیے 6ایسوسی ایشنز کے اسکواڈز کا اعلان کیا تھا۔اس سیزن میں 34 نئے کرکٹرز کو سنٹرل کنٹریکٹ دیے گئے۔ وکٹ کیپر بلے باز روحیل نذیر اور انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میں نصف سنچری اسکور کرنے والے حیدر علی کے علاوہ انڈر 19 ورلڈ کپ کھیلنے والے 11 کرکٹرز ڈومیسٹک کرکٹ کا حصہ بن گئے۔چھ ٹیموں کے کھلاڑیوں کی اوسط عمریں 25 سے 27 سال ہیں۔سیزن کا آغاز 30 ستمبر سے شروع ہونے والے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ سے ہوگا۔ایونٹ کا پہلا مرحلہ ملتان اور دوسرا مرحلہ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ سیزن کے مکمل شیڈول کا اعلان مناسب وقت پر کردیا جائے گا۔ تمام کھلاڑیوں کا 12 ماہ پر مشتمل کنٹریکٹ یکم اگست 2020ء سے 31 جولائی 2021ء تک نافذالعمل ہوں گے۔ ٹیموں کا انتخاب تمام ایسوسی ایشنز کے ہیڈ کوچز، جوکہ قومی سلیکٹرز بھی ہیں، نے کیا ہے۔ اس عمل کے دوران تمام کوچز نے مقامی کھلاڑیوں کے انتخاب کو ترجیح دی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- الیکشن کمیشن کی دہلی اور مہاراشٹر سمیت چھہ ریاستوں میں ووٹر لسٹ کی حتمی تاریخ میں توسیع
- گردابی طوفان ’ارنب‘ سے آندھرا اور اڈیشہ میں تباہی پر پرینکا گاندھی کا اظہار ہمدردی، کئی ریاستوں میں اب بھی موسم اثرانداز
- آئی ڈی بی آئی-فیئر فیکس معاہدہ: ’مودی کے وقت میں پہلے بولی دیکھی گئی، پھر قیمت طے ہوئی‘، راہل گاندھی کا تلخ تبصرہ
- اے آئی اسٹارٹ اپ کا اینتھروپک کے سسٹمز ہیک کرنے کا دعویٰ
- یوٹیوب سے کمائی کی رقم نکلوانے کی حد میں بڑی تبدیلی کی آزمائش