قندوز(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان فورسرز کی طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 12 شہری ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز میں افغان فورسرز نے طالبان کے ٹھکانوں کو نشانا بنایا تاہم فضائی کارروائی کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد بحق ہوگئے جب کہ کارروائی میں کسی طالبان کے مارے جانے کی اطلاع نہیں ملی۔افغان پارلیمنٹ کے رکن فاطمہ عزیز کے مطابق فضائی کارروائی کے دوران پہلے حملہ طالبان کے ٹھکانے پر ہوا تاہم دوسرے حملے میں عام شہری ہلاک ہوئے جب کہ افغان محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ فضائی کارروائی میں 40 طالبان ہلاک ہوئے تاہم کسی عام شہری کے مارے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔افغان طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے فضائی حملے میں 40 عام شہری ہلاک ہوئے تاہم کسی طالبان کے ہلاک ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- الیکشن کمیشن کی دہلی اور مہاراشٹر سمیت چھہ ریاستوں میں ووٹر لسٹ کی حتمی تاریخ میں توسیع
- گردابی طوفان ’ارنب‘ سے آندھرا اور اڈیشہ میں تباہی پر پرینکا گاندھی کا اظہار ہمدردی، کئی ریاستوں میں اب بھی موسم اثرانداز
- آئی ڈی بی آئی-فیئر فیکس معاہدہ: ’مودی کے وقت میں پہلے بولی دیکھی گئی، پھر قیمت طے ہوئی‘، راہل گاندھی کا تلخ تبصرہ
- اے آئی اسٹارٹ اپ کا اینتھروپک کے سسٹمز ہیک کرنے کا دعویٰ
- یوٹیوب سے کمائی کی رقم نکلوانے کی حد میں بڑی تبدیلی کی آزمائش