کراچی میں بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح کی درسگاہ سندھ مدرستہ الاسلام
کے بانی حسن علی آفندی کے پوتےکو قتل کردیاگیا۔
زین حسن آفندی کو بدھ کی صبح مزارقائد کےقریب بنگلے میں داخل ہو کر قتل کیا گیا۔
علاقہ پولیس کےمطابق زین حسن آفندی کے بنگلے میں مسلح ڈاکو صبح سویرے داخل ہوئے۔
گھر کے ملازمین کو باندھ کر ڈاکووں نے لوٹ مار کرنا چاہی ۔
ڈاکو دروازہ توڑ کر زین حسن آفندی کے بیڈروم میں داخل ہوئے۔
مزاحمت پر منہ میں گولی ما ر کر زین حسن آفندی کو قتل کیا گیا۔

ابتدائی معلومات کےمطابق واردات کے وقت گھر میں زین آفندی کے اہلخانہ اور ملازمین موجود تھے۔
ڈاکووں نے گھر میں مجموعی طور پرپانچ سےزائدگولیاں فائر کیں۔
واردات میں دو موبائل فونز اور طلائی زیوارات لوٹے گئے۔
زین حسن آفندی کاتعلق دادو کے زمیندار گھرانےسےتھا۔
زین حسن آفندی کی تدفین میوہ شاہ قبرستان میں کی گئی۔
حسن علی آفندی سابق صدرمملکت آصف علی زرداری کے ناناتھے۔
آصف علی زرداری کی والدہ حکیم علی زرداری کی اہلیہ
بلقین حاکم علی زرداری حسن علی آفندی کی صاحبزادی تھیں۔
مقتول زین حسن آفندی سابق صدرآصف علی زرداری کےکزن تھے۔
No associated posts.