ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف کراچی کے9 مقامات پر دھرنے

سانحہ مچھ کے خلاف کراچی کے 9 مقامات پر احتجاجی دھرنے جاری ہیں.
مظاہرین مچھ میں ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں
احتجاج میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہے جو حکومت سے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں
مظاہرین کا عباس ٹاؤن ابوالحسن اصفہانی روڈ اور گلستان جوہر کامران چورنگی پر دھرنا جاری ہے

ہزارہ برادری کا 3 دن سے سٹرکوں پر لاشیں رکھ احتجاج ، ریاست مدینہ کے دعویدار غائب

پاور ہاؤس نارتھ کراچی اور ایم اے جناح روڈ نمائش پر بھی دھرنے میں مظاہرین کی بڑی تعداد موجود ہے
شاہراہ فیصل فلک ناز اپارٹمنٹ کے سامنے بھی ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف دھرنا جاری ہے
ملیر 15 نیشنل ہائی وے اور شاہراہ فیصل کا ایک ٹریک ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا

بلوچستان میں ہزارہ برادری کے محنت کشوں کا قتل کیوں؟

یاد رہے کہ تین دن پہلے بلوچستان کے علاقے مچھ میں کان کنوں کو نشانہ بنایا گیا تھا
دہشت گردوں نے شناخت کرکےہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے گیارہ سے زائد مزدوروں کو گلے کاٹ کر شہید کردیا تھا
ہزارہ کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری ہے

No associated posts.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں