ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں چینی باشندوں اور رینجرز پر حملوں میں ملوث گروہ بے نقاب

کراچی میں چينی باشندوں اور رینجرز پر حملوں ميں ملوث گروہ بےنقاب ہوگیا
ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کا گروہ چار افراد پر مشتمل ہے
گروہ کے دہشت گردوں کو بھارتی خفيہ ایجنسی را کی مدد حاصل ہے
یہ وہی دہشت گردوں کا گروہ ہے جس نے15دسمبر کو کلفٹن ميں ہوٹل مالک کی گاڑی پر ميگنيٹک بم لگايا تھا
گروہ کے انتہائی مطلوب دہشت گرد کی تصویرمنظر عام پر آگئی ہے

ذرائع کے مطابق یہ ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سندھ اور بلوچستان کے بارڈر پر روپوش ہے
مبینہ دہشت گرد کا نام حنیف ہے اور اس کا تعلق سکھر ہے
حنیف کراچی کے علاقے ملیر میں رہائش پزیر تھا
ملزم کا والد مبینہ طور پر پولیس سے ریٹائرڈ ہے
بے نقاب ہونے والے گروہ نے 15دسمبر کو کراچی یونیورسٹی روڈ پر رینجرز پر حملہ کیا تھا
حملے میں دو رینجرز اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہوئے تھے

No associated posts.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں