کراچی میں نیبر ہوڈ امپروومنٹ پروگرام کےتحت فشرمین چورنگی سےابراہیم حیدری تک بننےوالی سڑک کا افتتاح کردیاگیا۔
کشتی کا ماڈل اور ساتھ ہی لوگوں کے بیٹھنے کی جگہ بھی بنائی گئی ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے فشرمین چورنگی سےابراہیم حیدری تک روڈکاافتتاح کردیا۔

یہ روڈ کراچی نیبر ہوڈ پروجیکٹ کے تحت تعمیر کیا گیا ہے۔
یہ سڑک چار اعشاریہ نوکلومیٹر طویل اوراس کےتین حصے ہیں۔
فشرمین چورنگی جس کا پرانا نام کوسٹ گارڈ چورنگی تھا۔
اس پرآٹھ اعشاریہ پانچ میٹر کی کشتی کا ماڈل اور ساتھ ہی لوگوں کے بیٹھنے کی جگہ بنائی گئی ہے۔
دو رویہ سڑک پرسلوپ کی تعمیر بھی کی گئی ہے۔
سڑک کے ساتھ پیدل چلنے والوں کیلئے فٹ پاتھ اور دونوں اطراف خوبصورت چھوٹی دیواریں بنائی گئی ہیں۔

علاقے کی خوبصورتی اور ماحول کو بہتر بنانے کیلئے دو ہزار چار سو درخت لگائے گئے۔
سڑکوں کے ساتھ ریٹیننگ وال پر لوکل آرٹسٹ سے پینٹنگ کروائی گئی ہے۔
علاقے کے تمام خستہ حال سڑکوں کو دوبارہ تعمیر کیا گیا۔
ورلڈ بینک کے تعاون سے حکومت سندھ نے 10.2 ارب روپے کی لاگت سے 3 اسکیمز شروع کی گئی ہیں ۔
نیبر ہوڈ امپروومنٹ پروگرام کے تحت یہ دوسرا پروگرام ہے۔
اس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی نے چودہ اگست کو پیپل چورنگی کا افتتاح کیا۔
ملیر میں تھڈو نالے کے قریب ڈیولپمنٹ کےتیسرے منصوبےکاافتتاح فروری میں کیا جائےگا۔
وزیر منشن،ہیلتھ انکلیو،لیاری کے ککری اور گزری کےپلے گراونڈز کو نیبر ہوڈ پروگرام میں شامل کیا گیاہے
No associated posts.