پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فیصل واؤڈا قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہوگئے ہیں.
ان کےاستعفی کی کاپی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کردی گئی ہے۔
ہائی کورٹ میں نااہلی کے لئے دائر درخواست غیرموثر قرار دینے کی استدعا کردی گئی ہے۔
قومی اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے لیے ووٹ کاسٹ کرنےکےبعد فیصل واؤڈا نے اپنی نشست چھوڑدی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیصل واؤڈا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ
پی ٹی آئی رہنما نے استعفیٰ آج9بجکر35منٹ پرجمع کرایا۔
وکیل کی جانب سے بتایا گیا کہ نشست کو ہی بنیاد بنا کر نااہلی کی درخواست دائر کی گئی تھی۔
درخواست میں کہا گیا تھا کہ کاغذات نامزدگی جمع کراتے ہوئے بیان حلفی میں غلط بیانی کی تھی۔
درخواست گزارمیاں فیصل کےوکیل بیرسٹر جہانگیر جدون نے اعتراض کیا کہ
فیصل واؤڈا نے آج صبح ہی سینیٹ انتخابات کےلیے قومی اسمبلی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا ہے۔
جب تک استعفیٰ قبول نہ ہو وہ رکن اسمبلی ہی تصورکئےجائیں گے۔
الیکشن کمیشن سےنشست خالی ہونےکانوٹیفکیشن بھی ضروری ہے
No associated posts.