سینیٹ انتخابات سے پہلے اپنے مطالبات منوانے کے لیے ایم کیو ایم پاکستان متحرک ہو گئی ہے۔
ایم کیو ایم کے وفد نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی۔
رکن صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن اور فیصل سبزواری پر مشتمل دو رکنی وفد نے گورنر سندھ
کو اراکین صوبائی اسمبلی کی جانب سے سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا۔
سینیٹ انتخابات میں ایم کیو ایم پر مرکز نگاہ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کی آفرز
سندھ پولیس نے اراکین صوبائی اسمبلی سے سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔ ان نازک حالات میں سیکیورٹی
واپس لینے پر تشویش ہے۔
وفد کی گورنر سندھ سے وزیراعظم عمران خان تک پیغام پہنچانے کی درخواست کی۔ ذرائع کا کہنا ہے
کہ ایم کیو ایم سینیٹ الیکشن سے پہلے سیکیورٹی کا معاملہ اور تنظیمی دفاتر کھولنے کا مسئلہ حل کرانا چاہتی ہے۔
No associated posts.