سیکیورٹی فورسز نے شکتوئی میں کامیاب آپریشن میں دہشت گرد مولوی محبوب کو ہلاک کردیا.
مولوی محبوب 2008 سے ٹی ٹی پی سجنا گروپ کا ایک سرگرم رکن اور
بیت اللہ محسود کا قریبی ساتھی تھا۔ یہ خارجی سیکیورٹی فورسز پہ متعدد حملوں میں ملوث تھا۔
اسی طرح ایک اور آپریشن میں کاونٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ بنوں کو خفیہ ذرائع سے انٹیلی جنس اطلاعات تھی کہ
علاقہ رزمک میں دہشت گردی اور بم دھماکوں میں مطلوب انتہائی اہم دہشت گرد ندیم خان ،
ضلع شمالی وزیرستان اپنے دہشت ساتھی اکرام اللہ ولد شیر جان بادشاہ
زمان ولد سرے خان حدود تھانہ اتمانزئی پر آئے ہوئے موجود ہے۔
اطلاع پر سی ٹی ڈی پولیس بنوں کی آپریشن ٹیم نے گربز بکاخیل میں IBO کیا
اور نہایت حکمت عملی کیساتھ دہشت گرد کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا.
کرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے موبائل فونز برآمد کرلیے ہیں.
واضح رہے کہ گرفتاردہشت گردتحریک طالبان پاکستان کے حافظ گل بہادر شوریٰ
کے لوکل کمانڈر محمد ولی عرف رہبرکے اہم رکن ہے۔
No associated posts.