وزیراعلی بلوچستان اور پیرپگاڑا کا شہری آبادی کے خلاف تعصب کھل کر سامنے آگیا۔
رقبے کے اعتبار سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ بلوچستان کے
وزیراعلی جام کمال کی طرف حیران کن بیان سامنے آیا ہے۔
جام کمال کا کہنا ہے کہ ہے کہ سیاست میں موجود شہری لوگوں کی کوئی روایات نہیں ہیں۔
وزیرعلی بلوچستان نے سندھ کی سیاسی شخصیت پیرپگاڑا سے ملاقات میں کہا
کہ شہری لوگ اپنے مفادات کے لیے شاٹ کٹ لیتے رہتے ہیں۔
انہوں نے ملاقات میں اپنے لیے اور پیرپگاڑا کے لیے تعریفوں کے پل باندھ دیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی روایات سے جڑے لوگ ہیں جن کا قبائل سے تعلق ہے۔
جام کمال نے کہا کہ ہم اپنی روایات کی وجہ سے چاہتے ہوئے بھی غلط نہیں کرسکتے۔
پیرپگاڑا بھی جام کمال کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے نظر آئے۔
اصولی طور پر شکر میں زندگی گزارنے والے پیر صاحب پگاڑا کو چاہیے تھا
کہ وہ جام کمال کی بات پر اپنا ردعمل دیتے لیکن جو ویڈیو ہمارے سامنے آئی ہے
اس میں وہ وزیر اعلی بلوچستان کی باتوں پر صرف سر ہلاتے رہے۔
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ اور حروں کے
روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا سے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کی قیادت
میں وفد نے کنگری ہائوس میں ملاقات میں تعصب کا اظہار کیا۔
ملاقات میں پیر سید صدرالدین شاھ راشدی. نند کمار گوکلانی اور دیگر موجود تھے۔
وزیراعلی بلوچستان جام کمال سیاست تو قبائل کی کرتے ہیں لیکن ان کا رہنا کوئٹہ شہر میں ہی ہوتا ہے۔
No associated posts.