ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی سے ٹرین روانہ، براستہ ایران 16 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گی

پاکستان، ایران اور ترکی کے مابین کارگو ٹرین سروس 10 سال بعد بحال ہوگئی،
کارگو ٹرین 12روز میں ساڑھے 6 ہزار کلومیٹر فاصلہ طے کرنے کے بعد
16 مارچ کو اسلام آباد کے ڈرائی پورٹ پر پہنچے گی۔
پاکستان ریلوے نے کارگو ٹرین کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لیں،
کارگو ٹرین کے ذریعے 750 میٹرک ٹن سامان کی ترسیل کرنے کی گنجائش ہوگی
تاہم پہلی ٹرین 4 مارچ کو استنبول سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئی جو 16مارچ کو اسلام آباد پہنچے گی۔

استنبول سے سفر شروع کرنے والی یہ ٹرین ایران کے شہر
زاہدان سے کوئٹہ اور سکھر سے ہوتی ہوئی اسلام آباد آئے گی،
جہاں وزیر ریلوے اعظم خان سواتی اس کا استقبال کریں گے، ٹرین کی واپسی 19 مارچ کو ہوگی۔
کارگو ٹرین ہر مہینے کی پہلی جمعرات کو روانہ ہوا کرے گی،
اس ٹرین کی لمبائی 420 میٹر ہے، کارگو ٹرین ایران تک 90 گھنٹے
اور ایران سے پاکستان تک 135 گھنٹے سفر کرے گی

No associated posts.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں