مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ ہونے کے بعد مردہ مرغیاں فروخت کرنے والا مافیا بھی سرگرم ہوگیا ۔
ساہیوال میں ایک کارروائی کے دوران دو ملزم گرفتار کیے گئے ہیں
جنہوں نے 25 من مردہ مرغیاں فروخت کرنے کی ڈیل کی تھی۔
کارروائی کے دوران ملزموں سے مردہ مرغیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔
ملزموں نے یہ مرغیاں ساہیوال سمیت دیگر شہروں میں سپلائی کرنی تھیں۔
مارکیٹ میں گوشت کا ریٹ 500 روپے فی کلو سے اوپر جاچکا ہے لیکن
ملزم مردہ مرغی 100 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کرتے تھے۔
گرفتار ملزموں نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ ایک عرصے سے
مردہ مرغیاں شادی ہالز اور فاسٹ فوڈ کی دکانوں پر فروخت کرتے تھے۔
No related posts.