رپورٹ : عمید اظہر
اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے نے شب معراج کے حوالے سے تقریب ہوئی۔
تقریب میں پاکستان کے لیے ایرانی سفیر سید علی حسینی اور
وفاقی وزیرمذہبی امور پیر ڈاکٹر نورالحق قادری نے شرکت کی۔
ایرانی سفارت خانے میں ہونے والی اس پروقار تقریب میں ملک بھر
سے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علما نے شرکت کی۔

تقریب سے ایرانی سفیر سید علی حسینی نے اظہار خیال
کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا نبی ﷺ کے مقاصد سے دور ہے۔
پیغنبر ﷺ نے دنیا کو جہالت سے نجات دلائی۔ ہمیں آپ ﷺ کا پیغام
اور تعلیمات دنیا بھر میں پھیلانے میں کردار ادا کرنا ہے۔

تقریب میں علامہ ناصر عباس ، علامہ ساجد نقوی، علامہ افتخار حسین نقوی،
علامہ عارف حسین واحدی، پیر نور الحق قادری سمیت دیگر علما نے مسلم امہ کو متحد ہونے کی تلقین کی۔
تمام مکاتب فکر کے علما کا کہنا تھا کہ آج مسلمان تقسیم ہیں اسی وجہ سے بیرونی قوتیں مسلمانوں پر مسلط ہیں۔
دنیا بھر کے مسلمانوں کو تمام فرقوں سے بالاتر ہو کر اسلام کی سر بلندی کے لیے کام کرنا ہوگا۔

علما نے اظہار خیال کرتے ہوئے ہیں کہا کہ موجودہ دور میں سائنس و ٹیکنالوجی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
علم مسلمانوں کی میراث ہے لیکن آج ہم تعلیم سے دور ہوچکے ہیں جس کا فائدہ مغرب ہو رہا ہے۔
اسلام کی سربلندی اور اسلاموفوبیا کے خاتمےکے لیے تمام مسلمانوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

تقریب میں شریک علما نے ایرانی سفیر سید علی حسینی کو
تمام مکاتب فکر کے علما کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے پر مبارک باد دی۔
No associated posts.