ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت مقبوضہ کشمیر کا جغرافیہ تبدیل کرنے میں مصروف، اقوام متحدہ

اقوامِ متحدہ کے ماہرین نے مقبوضہ کشمیر میں ڈیمو گرافی تبدیل کرنے سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
بھارت کی مودی سرکار مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنے میں مصروف ہے۔

ستمبر 2020ء تک ہندوستان نے ایک لاکھ چوالیس ہزار سے زیادہ ہندوؤں کو کشمیر کا ڈومیسائل دیا۔
ہندوستان نے مقامی 377,683مسلمان کشمیریوں کو ڈومیسائل دینے سے انکار کر دیا۔
اقوامِ متحدہ کے ماہرین کا کہنا ہے یہ تبدیلیاں کشمیریوں کو اُن کے مذہبی، ثقافتی اور سیاسی حقوق سے دُور
لے جائیں گی۔ ان تبدیلیوں کے نتیجے میں مقامی کشمیریوں کے گروپس کی سیاسی نمائندگی میں بھی کمی
آئے گی۔ کشمیر وہ واحد ریاست ہے جس میں مسلمانوں کی تعداد بہت زیاد ہ ہے۔
کشمیر کا ایک خاص Statusبھی خطرے میں ہے۔ برطانیہ کی پارلیمنٹ اس حوالے سے پہلے بھی آواز اُٹھا چکی ہے۔

No associated posts.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں