کراچی میں طوفانی ہواؤں کے باعث مختلف حادثات
میں 2 بچّے اور ایک خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی جبکہ کلفٹن تین تلوار کے قریب پلازہ
سے گرکر بچہ جاں بحق بلدیہ ٹاؤن میں مکان کی
چھت گرنے سے ایک خاتون اور ایک مرد جاں بحق
بلدیہ سعید آباد میں گھر کی دیوار گرنے سے ایک
شخص جاں بحق شیرشاہ محمدی روڈ کے قریب گھر
کی دیوار گرنے سے ایک بچہ جاں بحق اورنگی ٹاؤن
نمبر 13 میں مکان کی چھت گرنے سے 2 خواتین
زخمی۔ ڈینسو ہال کے قریب عمارت کی بالکونی گرگئی۔
ایک شخص شدید زخمی اور گاڑی کو بھی نقصان
پہنچا۔

کورنگی ابراہیم حیدری چشمہ گوٹھ سمندر میں ایک لڑکا ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔ راشد منہاس روڈ پر ہواؤں
کے جھکڑ کے باعث گاڑی اور دو موٹرسائیکلیں ٹکرانے
سے 2 افراد زخمی۔ آندھی کے باعث آئی آئی چندریگر
روڈ پر یو بی ایل پلازہ کے شیشے ٹوٹ گئے۔عمارت کے شیشے ٹوٹنے کے باعث متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔