ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں تیز ہوا اور آندھی سے 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

کراچی میں طوفانی ہواؤں کے باعث مختلف حادثات میں 2 بچّے اور ایک خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
اورمتعدد زخمی ہو گئے جبکہ کلفٹن تین تلوار کے قریب پلازہ سے گرکر بچہ جاں بحق ہو گیا۔

بلدیہ ٹاؤن میں مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون اور مرد جاں بحق ہوا بلدیہ سعید آباد میں گھر کی
دیوار گرنے سے ایک شخص چل بسا۔ شیرشاہ محمدی روڈ کے قریب گھر کی دیوار گرنے سے ایک بچہ
ہلاک ہوا. اورنگی ٹاؤن نمبر 13 میں مکان کی چھت گرنے سے 2 خواتین زخمی ہوئے۔

ڈینسو ہال کے قریب عمارت کی بالکونی گرگئی۔ ایک شخص شدید زخمی اور گاڑی کو بھی نقصان
پہنچا۔

کورنگی ابراہیم حیدری چشمہ گوٹھ سمندر میں ایک لڑکا ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔ راشد منہاس روڈ پر ہواؤں
کے جھکڑ کے باعث گاڑی اور دو موٹرسائیکلیں ٹکرانے سے 2 افراد زخمی ہوئے۔
آندھی کے باعث آئی آئی چندریگر روڈ پر یو بی ایل پلازہ کے شیشے ٹوٹ گئے۔عمارت کے شیشے ٹوٹنے کے
باعث متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں