ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آبادی کےلحاظ سے پنجاب سب سے بڑاصوبہ،کراچی سب سے بڑاشہرقرار

دوہزار سترہ میں ہونے والی مردم شماری کے حتمی اعدادوشمار چار سال بعد بالاخر جاری ہوگئے ۔
ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کی آبادی 20 کروڑ 76 لاکھ 84 ہزار 626 افراد
پر مشتمل ہے۔

کل آبادی میں 10 کروڑ 60 لاکھ 18 ہزار 220 مردوں پر مشتمل ہے، آبادی میں خواتین کی تعداد 10کروڑ
13 لاکھ 44 ہزار 632 ہے،،ملک میں خواجہ سراؤں کی آبادی 21 ہزار 774 ہے۔

دیہی آبادی 13 کروڑ 20 لاکھ 13 ہزار 789 افراد پر مشتمل ہے، شہری آبادی 7 کروڑ 56 لاکھ 70 ہزار
837 افراد پر مشتمل ہے۔ صوبہ پنجاب کی آبادی 10 کروڑ 99 لاکھ 89 ہزار 655 ہے، سندھ کی آبادی 4
کروڑ 78 لاکھ 54 ہزار 510 افراد پر مشتمل ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق خیبرپختونخوا کی آبادی تین کروڑ 50 لاکھ 8 ہزار 920 ہے جبکہ بلوچستان کی
آبادی ایک کروڑ 23 لاکھ 35 ہزار 129 ہے۔ فاٹا کی آبادی 49 لاکھ 93 ہزار 44 افراد پر مشمتل ہے،
اسلام آباد کی آبادی 20 لاکھ تین ہزار 368 ہے۔

کراچی ایک کروڑ 60 لاکھ 24ہزار 894 نفوس کے ساتھ پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے۔ لاہور ایک
کروڑ 11 لاکھ 19ہزار 985 آبادی کے ساتھ دوسرا بڑا شہر ہے۔ فیصل آباد ، 78 لاکھ 82 ہزار 444آبادی
کے ساتھ تیسرا بڑا شہر ہے، راوالپنڈی چوتھا، گوجرانوالہ پانچواں اور پشاور چھٹا بڑا شہر ہے۔

No associated posts.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں