کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کی وجہ سے مزید سخت لاک ڈاؤن کی تیاری کر لی گئی ہے۔ پہلے
مرحلے میں شہر کے دو علاقوں مومن آباد اور منگھوپیر میں 4 جون تک لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے۔
پولیس سے کہا گیا ہے کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرائے۔ سندھ حکومت چاہتی ہے کہ لاک ڈاؤن
گزشتہ سال کی طرح ہونا چاہیے تاکہ لوگوں کی زندگیوں کو بچایا جا سکے۔
سندھ حکومت کے اقدامات پر عملدرآمد پولیس نے کرانا ہے لیکن پولیس افسران کو خدشات ہیں کہ اگر حکومت
نے اس سلسلے میں انہیں بجٹ نہیں دیا تو پھر اہل کار اس مہم کو کمائی کا ذریعہ بنالیں گے۔
شہری بھی شکایات کرتے رہے ہیں کہ پولیس بے جا لوگوں کو پریشان کرتی ہے۔ تھانوں میں بند کرنے کی دھمکی
دے کر مال بناتی ہے۔ باالخصوص دکانداروں کو بہت پریشان کیا جاتا ہے۔