ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خانیوال سمیت پنجاب بھر میں خدمت آپ کی دھلیز پروگرام کا آغاز

عامر حسینی چیف رپورٹر جنوبی پنجاب

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے جمعرات سے صوبہ بھر میں خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام شروع کردیا گیا ہے۔
اعلان کے بعد ضلعی انتظامیہ خانیوال نے بھی پروگرامز کو حتمی شکل دیدی-خدمت آپکی دہلیز پروگرام کے تحت تحت تین ہفتے کے دوران میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جائینگے اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی کو بھی باقاعدہ مانیٹر کیا جائے گا-ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی ضلعی انتظامیہ نے پلان کو حتمی شکل دیدی ہے-اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں اے ڈی سی آر محمد اکرام ملک، ضلعی صدر پی ٹی آئی عمران پرویز دھول، لوکل گورنمنٹس افسران،ٹائیگرز فورس کے رضاکاروں نے شرکت کی-ڈپٹی کمشنر نے دور دراز علاقوں تک پروگرام بارے آگاہی کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کو آن بورڈ لینے کا حکم دیتے ہوئے شرکاء اجلاس کو بتایا کہ پروگرام کے تحت میونسپل سروس کی بہتری،وال چیکنگ،تجاوزات کے خاتمہ،صفائی، نکاسی آب کے مسائل حل کرنے،شجر کاری کیلئے مرحلہ وار مہم چلائی جائیگی-ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ یہ مہم تین ہفتے تک جاری رہے گی تمام فیلڈسرگرمیوں کو ایپ کے ذریعے مانیٹر کیا جائیگا-انہوں نے کہا کہ سرگرمیوں کے بارےمیں عوام سے بھی فیڈ بیک لیا جائیگا اور شکایت پر متعلقہ افسر کیخلاف ایکشن ہوگا-انہوں نے کہا کہ پروگرامز میں عوام غیر سرکاری تنظیموں کی شمولیت بھی یقینی بنائی جائے-ڈپٹی کمشنر نے لوکل گورنمنٹس کو تمام دسیتاب مشینری کو بھی مکمل فنگشنل رکھنے کے احکامات دیئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں