ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ حکومت انتظامی امور پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی، ایم ڈبلیو ایم

مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری
جنرل علامہ باقرعباس زیدی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت انتظامی امور پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔حکمرانوں کی بے حسی سندھ کے عوام کو پیپلز پارٹی سے دور کر رہی ہے۔اگر سندھ حکومت نے اپنا رویہ نہ بدلا تو برسراقتدار پارٹی کا سیاسی مستقبل تباہ ہو کر رہ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں عام آدمی کا طرز زندگی تباہ حالی کا شکار ہے۔صحت،تعلیم،روزگار اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت تمام شعبے پوری سرعت کے ساتھ تنزلی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔بڑھتی
ہوئی مہنگائی نے جلتی پر تیل کا کام کر رکھا ہے۔ایسا
لگتا ہے جیسے حکومت کو عوام کی مشکلات سے کوئی غرض نہیں۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن دیہاڑی دار طبقے
کے لیے وبال جان جب کہ انتظامی اہلکاروں کے لیے لوٹ مار کرنے کا ”سنہری موقعہ” بنا ہوا ہے۔ دکاندار وں سے جبری بھتہ وصول کیا جا رہاہے۔غریب عوام ہر طرف سے ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا وبا سے بچاتے بچاتے عوام کو بھوک اور فاقوں سے مار دے گی۔جن چھوٹے دکانداروں کا روزگار متاثر ہو رہا ہے،حکومت انہیں ریلیف فراہم کرے۔ملک میں مہنگائی کی شرح دو سو فیصد تک بڑھ چکی ہے۔عوام یہ پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ کورونا ریلیف کے نام پر ملنے والے اربوں روپے کن کاموں پر خرچ کیے گئے۔انہوں نے کہا بازار اور دکانیں زبردستی بند کرانے کے بجائے ایس او پیز پر سختی سے عمل درامد کرایا جائے تاکہ تاجر طبقے کا روزگار چلتا رہے۔ تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث طلباء کا تعلیمی سلسلہ مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔اگر کوئی مثبت اور فوری لائحہ عمل طے نہ کیا گیا تو بچوں کا تعلیمی مستقبل داؤ پر لگ جائے گا۔کورونا کے دوران تعلیمی نظام کو عالمی طریقہ کار سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو بھی روکا جائے اور بچوں کی تعلیم بھی متاثر نہ ہو۔

No associated posts.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں